اگر ہمارادماغ پرسکون ہو تو اس کا مثبت اثر ہماری شخصیت پر پڑتا ہے اور ہمارے بہت سے معاملات سدھر جاتے ہیں۔اس کے برعکس اگر ہم پریشانی اوربے سکونی کا شکار ہوں گے تو خوش نہیں رہ سکیں گے جس کے نتیجے میںہمارے تعلقات ہی نہیں، کام بھی متاثر ہوں گے۔ ’’کام‘‘ نامی ایپ میں ایسی سر گرمیاں ہیں جو آپ کے دماغ کو پرسکون کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔اس کے استعمال سے آپ خود کو خوش،ہلکا پھلکااور پر اعتماد محسوس کریں گے۔ بے خوابی کے شکار افراد کے لئے یہ ایپ بہت کار آمد ہے جو فری ہے اور کسی بھی وقت استعمال کی جاسکتی ہے۔
