Vinkmag ad

بریسز

بریسز

ٹیڑھے اورنوکیلے دانتوں کا علاج بریسزکی مدد سے کیا جاتا ہے۔ یہ اوپری جبڑے کے آگے والے 12 اورتمام نچلے دانتوں پرلگائے جاتے ہیں۔ روایتی بریسزتقریباً تمام دانتوں کوگرفت میں لے لیتے ہیں تاہم کچھ مریض ایسے بھی ہیں جو دانتوں کی مخصوص ضرورت کے مطابق علاج کرانا چاہتے ہیں۔ مثلاً اوپروالے دودانتوں کے درمیان فاصلہ زیادہ ہونے کی صورت میں پچھلے دانتوں پربریسز لگانے کی ضرورت نہیں رہتی۔ ایسے میں یہ محض اوپروالے چھ دانتوں پرلگائے جاتے ہیں۔ بریسز کے ذریعے علاج کا دورانیہ 12  سے 24 مہینوں تک کا ہوتا ہے۔

برش کرنے کا طریقہ

 دانتوں کوزیادہ رگڑ کریا زور سے برش کرنے کے بجائے انہیں ہلکے ہاتھوں سے اوردائروی حرکت میں برش کریں۔ دو منٹ کو ایسے تقسیم کریں کہ 30سیکنڈ بیرونی اوپروالے دانت برش کریں جہا ں دانت اورمسوڑھے مل رہے ہوں۔ پھر30 سیکنڈ تک بیرونی نیچے والے دانت برش کریں جہا ں دانت اورمسوڑھے مل رہے ہوں۔ اس کے بعد 30 سیکنڈ اندروالے دانتوں اور30 سیکنڈ زبان کو برش سے صاف کریں۔ 90 فی صد وقت دانتوں پرجبکہ 10 فی صد مسوڑھوں پربرش کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ ترجراثیم دانتوں اورمسوڑھوں کے جوڑپرموجود ہوتے ہیں۔ صفائی کے لئے درمیانے ریشوں والا برش استعمال کریں اوراسے ہرتین ماہ بعد تبدیل کریں۔ کوئی بھی ٹوتھ پیسٹ جس میں فلورائیڈ موجودہو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ بریسزکی صفائی کے لئے صرف برش نا کافی ہے۔ بازارمیں مختلف سائز کے چھوٹے برش انٹرڈینٹل برش کے نام سے دستیاب ہیں جنہیں ہرکھانے کے بعد بریسز کے درمیان کی صفائی کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کھانے پینے میں احتیاط

٭چیونگم چبانے سے اجتناب کریں کیونکہ اس سے بریسز کے ٹوٹنے یا ڈھیلے ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

٭کولامشروبات کا استعمال کم سے کم کریں۔ اگرانہیں پینا ضروری ہوتو نلکی کا استعمال کریں تاکہ ان کے ذرات بریسزپرنہ لگیں۔

چپکنے والی خوراک، بادام اورفرینچ بریڈ کے استعمال سے گریزکریں۔ عام دانتوں پرموجود خوراک کے ذرات یا بیکٹیریا کو تھوک کچھ ہی منٹوں میں صاف کردیتی ہے جبکہ بریسزلگے دانتوں پرایسا ممکن نہیں ہو پاتا۔

braces, dental hygiene with braces, dietary changes

Vinkmag ad

Read Previous

زیادہ میٹھا دانتوں میں کیڑا لگنے کا سبب

Read Next

پیدائش کے وقت بچے روتے کیوں ہیں؟

Leave a Reply

Most Popular