نیوزی لینڈ میں 13 سالہ لڑکے کے پیٹ سے تقریباً 100 طاقتور مقناطیس کامیابی سے نکال لیے گئے۔ لڑکے نے ایک ہفتہ قبل آن لائن مقناطیس خریدے اور نگل لیے تھے۔
چار روز تک مسلسل پیٹ درد کے بعد اسے تاؤرنگا ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سرجنز نے آپریشن کے دوران تمام مقناطیس نکالے اور آنتوں کے متاثرہ حصے کو ہٹایا۔ لڑکے کے پیٹ میں مقناطیس آنتوں میں جڑ کر زنجیر کی شکل اختیار کر چکے تھے۔ آٹھ دن کے علاج کے بعد لڑکا صحت یاب ہو گیا۔
نیوزی لینڈ میں 2013 سے چھوٹے مگر طاقتور مقناطیسوں کی فروخت پر پابندی ہے۔ ماہرین کے مطابق بچے اکثر انہیں کھیل یا مصنوعی زیورات کے طور پر نگل لیتے ہیں، جو مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ سابق وزیرِ صارفین سائمن برجس کے مطابق یہ مصنوعات بالغوں کے لیے ہیں، مگر بچوں کے لیے خطرناک ہیں۔
Tags: 100 طاقتور مقناطیس