Vinkmag ad

راولپنڈی کے بنیادی مراکز صحت سہولیات سے محروم

راولپنڈی کے بنیادی مراکز صحت سہولیات سے محروم- شفا نیوز

راولپنڈی کے بنیادی مراکز صحت کی انتہائی غیر تسلی بخش صورت حال سامنے آئی ہے۔ گزشتہ 15 سالوں میں ضلع کے 100 میں سے صرف سات مراکز پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مقرر کردہ معیارات پر پورے اترے ہیں۔ دیہی علاقوں میں صورت حال مزید خراب ہے۔ ان میں سے کوئی بھی مقررہ اشاریوں کو پورا نہں کر سکا۔ اس صورت حال نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے فریم ورک میں موجود خامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

پرائمری ہیلتھ سنٹرز کو رجسٹریشن کے لیے صحت کے 75 اشاریوں کو پورا کرنا چاہیے۔ یہ اشاریے متعدد ضروری سروسز کا احاطہ کرتے ہیں۔ ان میں ڈاکٹروں، دائیوں، ایمبولینس سروس، لیبر رومز، فیملی پلاننگ کے وسائل، ادویات اور ڈیلیوری کی سہولیات کی دستیابی نمایاں ہیں۔ ان شرائط کو پورا کرنے کے بعد ہی رجسٹریشن حاصل کی جا سکتی ہے۔ تاہم راولپنڈی کے بنیادی مراکز صحت میں عملاً ایسا نہیں ہے۔

ضلع بھر میں پھیلے نو دیہی صحت مراکز کی صورت حال اور بھی سنگین ہے۔ رجسٹریشن کے لیے ان مراکز کو صحت کے 95 اشاریے پورے کرنا ہوتے ہیں۔ ان میں سے کسی ایک نے بھی یہ سنگ میل عبور نہیں کیا۔

بنیادی مراکز صحت ہمارے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بنیاد ہیں۔ ان کی خراب صورت حال نگہداشت صحت کے نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ یہ بنیادی ڈھانچے میں وسیع اور شدید مسائل کی عکاسی کرتا ہے۔ ان پر فوری توجہ اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سن برن سے بچاؤ کے لیے ہدایات

Read Next

منجمد کندھا

Leave a Reply

Most Popular