کچھ قابل عمل ٹِپس پتلی کمر‘ ہموار پیٹ

پتلی کمر اور ہموار پیٹ ہر ایک کو پسند ہوتا ہے لیکن اکثر لوگوں کا گلہ ہوتا ہے کہ کچھ بھی کر لیں ‘ پیٹ کم نہیں ہوتا اور اگر کسی طرح سے کر بھی لیں تو وہ دوبارہ لوٹ آتا ہے ۔اس کی ایک سے زیادہ وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن سب سے بڑی وجہ ہمارا طرزِزندگی ہے جس میں مرغن کھانوں اور جنک فوڈ کی بہتات ہے جبکہ جسمانی سرگرمیاںبہت ہی کم ہیں ۔ اس لئے متوازن مقدار میں متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے۔اس کے علاوہ مندرجہ ذیل امور بھی قابل توجہ ہیں :

٭کھانا ہضم کرنے میں فائبراور دہی کا کردار بہت اہم ہے ۔اس لیے انہیں اپنی خوارک میں لازماً شامل رکھیں۔دلیے‘دالوں اور بروکولی وغیرہ میں فائبر کی وافر مقدارپائی جاتی ہے۔
٭کیفین‘چینی ‘پروسیسڈ کھانے اورالکوحل وغیرہ سے اجتناب کریں‘ اس لئے کہ یہ آسانی سے ہضم نہیں ہوتیں اور پیٹ کم ہونے کے عمل میں رکاوٹ ڈالتی ہیں ۔
٭کولا مشروبات میں چونکہ چینی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔اس لئے ان سے پرہیز بھی پیٹ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ان کی جگہ آپ دن میں دو مرتبہ بغیر چینی کاقہوہ پی سکتے ہیں۔
٭اومیگا تھری فیٹی ایسڈزسے بھرپور خوراک کو اپنے ڈائیٹ پلان کا حصہ بنائیں‘ اس لئے کہ یہ چربی کو پگھلانے میںمددگار ثابت ہوتے ہےں۔

٭ناشتے میں کوئی ہلکی پھلکی چیز یا صرف چائے پینے کی بجائے اپنی غذا میں پروٹین‘ فائبر اوروٹامنز شامل کریں۔یہ دن بھر کے لیے ایندھن کا کام کرے گا۔ناشتے میں روزانہ فائبر مثلاً دلیے کا استعمال وزن میں واضح کمی کا باعث بنتا ہے۔
٭اکثر لوگ کھانے کے اوقات کا خیال نہیں رکھتے۔دن میں جب دل چاہے‘ کھانا کھا لیناوزن کم نہ ہونے کی ایک اہم وجہ ہو سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ رات کو ہمیشہ کم کھانا کھائیںاورجو کچھ کھانا ہو‘سونے سے کم از کم دو گھنٹے پہلے کھائیں۔
٭اپنی خوراک میں نمک کا استعمال کم سے کم کریں۔نمک کا زیادہ استعمال جہاں دیگر مسائل مثلاً ہائی بلڈ پریشر وغیرہ کا باعث بنتا ہے وہاں یہ وزن بڑھنے کا بھی بالواسطہ سبب بن سکتا ہے۔
٭اگر کاربوہائیڈریٹس زیادہ استعمال کئے جائیں تو وہ جسم میں جمع ہونے لگتے ہیں۔اس لئے انہیں زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا
چاہئے۔خصوصاً کھانے دوپہر کے کھانے کے بعدانہیں مت کھائیں۔

 

اجزاء                                 جن میں پایا جاتا ہے
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز :      السی کے بیج‘اخروٹ‘انڈے اور خالص دودھ
کاربوہائیڈرٹس :                   روٹی‘آلو اور پاستا ‘چھلی
فائبر:                               دلیہ‘بروکولی‘مٹر‘بادام

Vinkmag ad

Read Previous

کوکونٹ براﺅنیز Coconut Brownies

Read Next

اچھی صحت کے لیے کولیسٹرول پر نظر

Most Popular