کوکونٹ براﺅنیز Coconut Brownies

تیاری کا وقت:10منٹ
پکانے کا وقت:40منٹ
سرونگ:3سے6
کیلوریز:680

اجزا
چاکلیٹ          1کپ
مکھن             150گرام
کوکو پاﺅڈر     1/2کپ
کاسٹر شوگر    1کپ
میدہ               1/4کپ
دودھ              1/2کپ
پودینے کا رس        چند قطرے
کھوپرا        حسبِ ضرورت

ترکیب
1۔اوون کو 180ڈگری پر گرم کر لیں۔
2۔ایک پیالے میں کریم،مکھن اور چینی شامل کر کے اچھی طرح سے مکس کریں۔
3۔مائیکروویو میںچاکلیٹ کو پگھلا کر اس مکسچر میں شامل کر دیں۔
4۔اب اس میں میدہ،کوکو پاﺅڈر اور دودھ ڈال کر اچھی طرح فولڈ کریں۔
5۔پودینے کے چند قطرے بھی مکسچر میں ڈال دیں۔
6۔بیکینگ ٹن میں بٹر پیپر بچھاکر اس میں آمیزہ انڈیل دیں۔
7۔30سے35منٹ تک بیک کریں پھر چوکور ٹکڑے کا ٹ کرکھوپرے سے سجا کر پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے
کوکو نٹ براﺅنیز میں سیر شدہ چکنائی(saturated fats)،کاربوہائیڈریٹس،میگنیشم اور وٹامن اے کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔اس میں کیلشیم اور فاسفورس کے اجزا ءبھی موجود ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بہت مفید ہیں۔
زینب بی بی،ماہرِغذائیات،شفا انٹرنیشنل ہسپتال،اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

سائبر بولنگ

Read Next

کچھ قابل عمل ٹِپس پتلی کمر‘ ہموار پیٹ

Most Popular