Vinkmag ad

حمل میں کمر درد

دوران حمل وزن بڑھنے، بچے کے اضافی بوجھ اورچلنے اوربیٹھنے کے غلط انداز سے خواتین کی کمر میں درد ہوسکتا ہے۔ عموماً خواتین اس تناظر میں خود کو بے بس سمجھتی اوربرداشت کو ہی واحد حل خیال کرتی ہیں جبکہ یہ درست نہیں۔ ایسے میں ان ہدایات پرعمل فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

کرنے کے کام

٭بالکل ہمواریا کم اونچی ایڑی والے جوتوں کا انتخاب کریں۔ اونچی ایڑی والے جوتوں میں توازن برقراررکھنا اور چلنا مشکل ہوگا۔

٭جب بھی اٹھیں تو سیدھا کھڑے ہونے کی کوشش کریں۔ اس کے لئے چھاتی اونچی ، کندھے پیچھے کی طرف اورگھٹنے بھی ریلیکس ہونے چاہئیں۔

٭سہارے کے بغیرزیادہ دیر کھڑے نہ ہوں بلکہ کم اونچائی والے سٹول پرایک پاؤں رکھیں اوردوسرا زمین پر۔ تھوڑی دیربعد دونوں پاؤں کی جگہ تبدیل کردیں۔

٭زیادہ دیر کے لئے کھڑا ہونا ہو اورسہارا نہ ہوتو وقفے وقفے سے بیٹھ کر کھڑے ہوجائیں۔

٭بیٹھتے ہوئے کمر کے نچلے حصے کے پیچھے تکیہ رکھ دیں۔ اس سے کمر کو سہارا ملے گا۔

٭بائیں کروٹ پر لیٹیں اورایک یا دونوں گھٹنوں کو موڑ کر ان کے درمیان تکیہ رکھ لیں۔ پیٹ اورکمر کے نیچے تکیہ رکھنے سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔

٭وزنی اشیاء یا بچوں کو اٹھانے سے گریز کریں۔ اگر ہلکی پھلکی چیزیں اٹھانا ہوں تو ایڑی کے بل بیٹھ کراٹھائیں۔ اسی طرح اٹھتے وقت کمر کے بجائے گھٹنوں پر دباؤ ڈالیں۔

٭صرف درد ہوتو کپڑے کی پوٹلی میں گرم ریت ڈال کراس سے ٹکور کریں۔ سوجن بھی ہو تو اس مقصد کے لئے برف کی تھیلی استعمال کریں۔

٭روزانہ کم ازکم20 سے30 منٹ ہلکی پھلکی واک کریں تاکہ جسم متحرک رہے۔ اس کے علاوہ فزیو تھیراپسٹ کی بتائی گئی مخصوص ورزشیں بھی کر سکتی ہیں۔

back pain during pregnancy, tips to ease backpain during pregnancy

Vinkmag ad

Read Previous

بے خوابی سے کیسے نپٹیں

Read Next

کیا دوران حمل سیڑھیاں چڑھنا خطرناک ہے؟

Leave a Reply

Most Popular