Vinkmag ad

مصنوعی دانتوں کی کیئر

مصنوعی دانتوں کی کیئر-شفانیوز

دودھ کے دانت گر جائیں تو ان کی جگہ دوسرے دانت آ جاتے ہیں۔ اگر وہ بھی خراب ہو جائیں یا ٹوٹ جائیں تو ان کی جگہ مصنوعی دانت لگائے جاتے ہیں جن کی دو اقسام ہیں۔ ایک وہ جو اتار کر پھر سے لگائے جا سکتے ہیں جبکہ ان کی دوسری قسم اپنی جگہ فکس ہو جاتی ہے۔ فرد کی ضرورت کے مطابق ایک دانت، کچھ دانت یا سارے مصنوعی دانت لگائے جاتے ہیں۔ نارمل دانتوں کی طرح مصنوعی دانتوں کی صفائی اور حفاظت کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔ دوسری صورت میں ان پر پلاک جمع ہونے، ان کے خراب ہونے یا ٹوٹنے اور مسوڑھوں کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

حفاظت کیسے کریں 

٭ اصلی دانتوں کی طرح ان کو بھی برش اور فلاس کریں۔ جہاں دانت نہ ہوں وہاں سپر فلاس یعنی نیچے سے بھی صفائی کریں تاکہ ان پر جمے ہوئے جراثیم صاف ہو سکیں۔

٭ کھانا کھانےکے بعد مصنوعی دانت اتار کر صابن اور نرم بالوں والے برش سے صاف کریں۔ اصلی دانتوں کو ٹوتھ پیسٹ اور برش سے صاف کریں۔

٭ سونے سے پہلے دانت اتار کر صاف پانی میں رکھ دیں تاکہ مسوڑھوں کو کچھ دیر آرام مل سکے۔ بہت زیادہ گرم یا ابلا ہوا پانی استعمال نہ کریں۔ اس سے دانت ٹیڑھے ہو سکتے ہیں۔

٭ پانی کے علاوہ بازار سے تیار شدہ محلول بھی خرید کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس صورت میں انہیں لگانے سے قبل پانی سے دھونا ضروری ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ محلول میں موجود کیمیائی مادے درد اور جلن کا سبب بن سکتے ہیں۔

٭ دانت فکس کرنے سے پہلے کلی کریں۔

٭ پورے دانتوں (complete dentures) کو لگانے کے لیے انہیں مسوڑھوں پر رکھیں اور انگلی کی مدد سے دبا دیں۔

٭ جو چیزیں نارمل دانتوں سے کھائی جا سکتی ہیں مصنوعی دانتوں سے بھی وہی کھائیں۔ کچھ لوگوں کو ہڈیاں چبانے کی عادت ہوتی ہے۔ اس سے دانت ٹوٹ سکتے ہیں لہٰذا ایسا ہرگز نہ کریں۔

مصنوعی دانتوں سے جڑے مسائل

٭ شروع میں میں کھانے اور بولنے میں دقت ہو سکتی ہے۔ اگر دانت اچھے بنے ہوں تو یہ مشکل وقت کے ساتھ دور ہو جاتی ہے۔

٭ مصنوعی دانت پرانے ہو جائیں تو اپنی جگہ سے ہل جاتے ہیں۔ اس سے منہ میں درد اور جلن ہوتی ہے۔ ایسے میں ڈاکٹر کو دکھائیں۔ وہ یا تو دانت تبدیل کر دیں گے یا انہی دانتوں کو ٹھیک کر کے پھر سے لگا دیں گے۔

٭ دانت اتارنے چڑھانے میں بھی مسئلہ ہو سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

لقوہ

Read Next

ذیابیطس کے مریض پاکستانی نژاد باکسر محمد علی کی تاریخی فتح

Leave a Reply

Most Popular