Vinkmag ad

گھر پر گملوں کی تیاری

گھر پر گملوں کی تیاری

آپ اپنے گھر میں دستیاب جگہ کے مطابق گھر پر ہی گملے تیار کر سکتے ہیں۔ طریقہ کچھ اس طرح ہے

٭لکڑی کے چار لمبے ٹکڑے لے کر انہیں چوکور شکل میں مناسب لمبائی میں کیلوں کی مدد سے اس طرح جوڑیں کہ ان کی گہرائی تقریباً ڈیڑھ سے دوٖفٹ تک ہوجائے۔ اب اس میں پانی کے نکاس کے لئے جگہ چھوڑتے ہوئے باقی حصے میں پولی تھین شیٹ(موٹی پلاسٹک کا ٹکڑا) بچھا لیں‘گملا تیار ہے۔

٭کچھ اینٹیں لیں اور انہیں سیمنٹ کی مدد سے ایسے جوڑیں کہ ایک ایسے گملے کی شکل بن جائے۔ اس کی گہرائی ڈیڑھ سے دو فٹ کے درمیان ہو ۔ پیندے میں پانی کے نکاس کی جگہ چھوڑتے ہوئے باقی حصے کو پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں۔

٭ پرانے ٹائر کا بندوبست کریں ۔اسے اوپر سے کاٹیں اور ٹائر کے اندر پلاسٹک شیٹ ڈال کر اس میں حسب ضرورت مٹی بھرلیں‘ سبزیوں کا گھر تیار ہے۔

Gardening, home made pots, cement, bricks, old tires

Vinkmag ad

Read Previous

صحت مند اور چمکدار بال

Read Next

شہداور اس کی مکھی

Leave a Reply

Most Popular