Vinkmag ad

مسل سٹرین: پٹھوں میں کھچاؤ

Muscle strain symptoms, pulled muscle, diagnosis, treatment, and muscle injury illustration

پٹھوں میں کھچاؤ (Muscle strain) اس وقت ہوتا ہے جب کوئی پٹھا یا اسے ہڈی سے جوڑنے والے ٹشوز (ٹینڈن) ضرورت سے زیادہ کھنچ جائے یا جزوی یا مکمل طور پر پھٹ جائے۔ یہ چوٹ ہلکی یا شدید ہو سکتی ہے اور زیادہ تر کمر کے نچلے حصے اور ران کے پچھلے پٹھوں کو متاثر کرتی ہے۔ بروقت علاج سے زیادہ تر مریض مکمل صحت یاب ہو جاتے ہیں۔

علامات

پٹھوں میں کھچاؤ کی علامات میں یہ ہو سکتے ہیں:

٭ درد یا چھونے پر تکلیف

٭ متاثرہ جگہ کی جلد کا سرخ، جامنی یا سرمئی ہو جانا

٭ حرکت کرنے میں دشواری

٭ پٹھوں میں کھچاؤ (اسپازم)

٭ سوجن

٭ پٹھوں کی کمزوری

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟

ہلکی کھچاؤ کی چوٹ کا علاج عموماً گھر پر کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر درد بڑھ جائے، بہتر نہ ہو، سن ہونا یا جھنجھناہٹ محسوس ہو، یا متاثرہ پٹھے کو استعمال کرنے میں دشواری ہو تو ڈاکٹر کو دکھائیں۔

وجوہات

پٹھوں میں کھچاؤ اچانک بھی ہو سکتا ہے اور وقت کے ساتھ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ اس کی عام وجوہات یہ ہیں:

٭ بھاری چیز غلط طریقے سے اٹھانا

٭ دوڑتے وقت اچانک تیز رفتار حرکت کرنا

٭ ایک ہی حرکت کو بار بار دہرانا، جس سے پٹھوں پر مسلسل دباؤ پڑنا

خطرے کے عوامل

یہ عوامل اس کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں:

٭ فٹ بال، ہاکی، باکسنگ یا ریسلنگ جیسے کھیل کھیلنا

٭ تیز دوڑنا یا بار بار ایک ہی جسمانی حصہ استعمال کرنا

٭ جمناسٹکس یا گالف جن میں مضبوط گرفت کی ضرورت ہو

٭ بیس بال، ٹینس یا پکل بال جن میں بار بار بازو استعمال ہوتا ہو

تشخیص

تشخیص کے لیے ڈاکٹر جسمانی معائنہ کرتے ہیں اور سوجن، درد کی جگہ اور شدت کا جائزہ لیتے ہیں۔ اگر پٹھا یا ہڈی سے جوڑنے والا ٹشو مکمل طور پر پھٹ گیا ہو تو یہ معائنے سے معلوم ہو سکتا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر الٹراساؤنڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

علاج

پٹھوں میں کھچاؤ کے علاج میں یہ اقدامات ہو سکتے ہیں:

٭ P.R.I.C.E. طریقہ، یعنی متاثرہ حصے کو محفوظ رکھنا (protect)، آرام کرنا (rest)، برف لگانا (ice)، پٹی باندھنا (compression) اور اونچا رکھنا (elevation)

٭ درد کم کرنے والی ادویات، جیسے آئبوپروفین یا پیراسیٹامول وغیرہ

٭ فزیوتھیراپی

٭ بریسنگ یا سپلنٹ کا استعمال، اگر ضرورت ہو

٭ شدید چوٹ یا ہڈی سے جوڑنے والے ٹشوز کے مکمل پھٹنے کی صورت میں سرجری

بچاؤ کے تدابیر

پٹھوں میں کھچاؤ سے بچنے کے لیے یہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں:

٭ باقاعدگی سے اسٹریچنگ کریں

٭ پٹھوں کو مضبوط بنانے والی ورزشیں کریں

٭ کھیل یا جسمانی سرگرمی شروع کرنے سے پہلے جسم کو آہستہ آہستہ اس کے مطابق تیار کریں

٭ اپنی سرگرمی کے مطابق طاقت، برداشت اور چستی بڑھانے والی ورزشیں کریں

Frequently Asked Questions (FAQs)

پٹھوں میں کھچاؤ کیا ہوتا ہے؟

یہ ایسی چوٹ ہے جس میں پٹھا یا ٹینڈن ضرورت سے زیادہ کھنچ جاتا ہے یا پھٹ جاتا ہے۔

پٹھوں میں کھچاؤ اور موچ میں کیا فرق ہے؟

پٹھوں میں کھچاؤ پٹھے یا  کو متاثر کرتا ہے، جبکہ موچ لگامنٹ کو نقصان پہنچاتی ہے۔

نوٹ یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے۔ اگر درد شدید ہو، علامات بڑھ جائیں یا متاثرہ عضو استعمال کرنے میں دشواری ہو تو فوراً مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

مایوپیا: نزدیک بینی

Read Next

ممپس: کن پیڑے

Leave a Reply

Most Popular