Vinkmag ad

پاؤں کے مسے

Plantar warts symptoms, HPV foot warts, diagnosis, treatment, and foot health illustration

پاؤں کے مسے (Plantar warts) جلد پر بننے والی چھوٹی اور کھردری گلٹیاں ہوتی ہیں۔ یہ عموماً پاؤں کے تلوے، ایڑی یا اگلے حصے پر بنتی ہیں، جہاں جسم کا زیادہ وزن پڑتا ہے۔ یہ مسے ایچ پی وی وائرس کی وجہ سے بنتے ہیں۔ زیادہ تر مسے خطرناک نہیں ہوتے اور بعض اوقات بغیر علاج کے بھی ختم ہو جاتے ہیں۔

علامات

پاؤں کے مسوں کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

٭ پاؤں کے تلوے پر چھوٹی، کھردری گلٹی بننا

٭ مسے کے اوپر سخت یا موٹی جلد بن جانا

٭ مسے کے اندر سیاہ نقطے نظر آنا

٭ ایک ہی جگہ پر کئی مسے بن جانا

٭ جلد کی قدرتی لکیروں کا متاثر ہونا

٭ چلتے یا کھڑے ہوتے وقت درد یا حساسیت محسوس ہونا

وجوہات

یہ مسے ایچ پی وی وائرس کی وجہ سے بنتے ہیں۔ اس کے پھیلاؤ کے عوامل شامل ہوسکتے ہیں:

٭ وائرس پاؤں کی جلد میں موجود باریک زخم یا دراڑ کے ذریعے داخل ہونا

٭ وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جلد پر مسہ بن جانا

٭ ایک مسے سے مزید مسے بن جانا (بعض صورتوں میں)

خطرے کے عوامل

کچھ افراد میں پاؤں کے مسے بننے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے مثلاً: 

٭ بچے اور نوجوان

٭ کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد

٭وہ جنہیں پہلے بھی پاؤں کے مسے ہو چکے ہوں

٭ سوئمنگ پول، لاکر روم یا عوامی غسل خانوں میں ننگے پاؤں چلنا

پیچیدگیاں

بعض صورتوں میں پاؤں کے مسے درد کا باعث بن سکتے ہیں، جس سے چلنے پھرنے میں دشواری اور پٹھوں یا جوڑوں میں تکلیف ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

ان حالات میں ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے:

٭ مسے سے خون آنا یا درد ہونا

٭ مسے کی شکل یا رنگ میں تبدیلی آنا

٭ علاج کے باوجود مسہ ختم نہ ہونا

٭ مسوں کا بار بار واپس آنا

٭ ذیابیطس، پاؤں کی حساسیت میں کمی یا کمزور مدافعتی نظام ہونا

تشخیص

مسے کی شناخت عموماً پاؤں اور متاثرہ حصے کے معائنے سے کی جاتی ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید جانچ کے لیے نمونہ لیبارٹری بھیجا جا سکتا ہے۔

علاج

زیادہ تر مسے وقت کے ساتھ خود بھی ختم ہو سکتے ہیں، لیکن بعض صورتوں میں علاج کی ضرورت پڑتی ہے۔ ممکنہ طریقوں میں شامل ہیں:

٭ سیلیسیلک ایسڈ پر مشتمل مخصوص ادویات استعمال کرنا

٭ مسے کو منجمد کرنے کا علاج

٭ معمولی سرجری یا لیزر کے ذریعے مسہ ہٹانا

٭ مدافعتی نظام کو متحرک کرنے والا علاج

٭ مخصوص ویکسین کا استعمال ( بعض صورتوں میں)

علاج کے لیے کئی ہفتے یا مہینے درکار ہو سکتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر

پاؤں کے مسوں سے بچاؤ کے لیے یہ احتیاطی تدابیر مفید ہو سکتی ہیں:

٭ مسوں کو چھیلنے یا کھرچنے سے گریز کریں

٭ مسے کو چھونے کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھویں

٭ پاؤں صاف اور خشک رکھنا

٭ سوئمنگ پول، لاکر روم یا دیگر عوامی مقامات پر چپل پہنیں

٭ مسے کے لیے استعمال ہونے والی نیل فائل یا نیل کٹر الگ رکھیں

Frequently Asked Questions (FAQs)

پاؤں کے مسے کیا ہوتے ہیں؟

یہ پاؤں کے تلوے پر بننے والی چھوٹی اور کھردری گلٹیاں ہوتی ہیں جو وائرس کی وجہ سے بنتی ہیں۔

کیا پاؤں کے مسے خود ختم ہو سکتے ہیں؟

جی ہاں، بہت سے مسے وقت کے ساتھ بغیر علاج کے ختم ہو سکتے ہیں۔

کیا پاؤں کے مسے متعدی ہوتے ہیں؟

جی ہاں، وائرس ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو سکتا ہے، خاص طور پر نم ماحول میں۔

کیا پاؤں کے مسے درد کا سبب بن سکتے ہیں؟

جی ہاں، خاص طور پر چلتے یا کھڑے ہوتے وقت درد محسوس ہو سکتا ہے۔

کیا ہر مسے کے لیے علاج ضروری ہوتا ہے؟

نہیں، بعض مسے خود ختم ہو جاتے ہیں، لیکن درد یا مسلسل موجود رہنے کی صورت میں علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

نوٹ یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ جلد یا پاؤں سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں اپنے معالج سے مشورہ کریں۔

ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں ⬇️

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=dermatologist

Vinkmag ad

Read Previous

وائٹ ہیڈز/ ایکنی

Read Next

آر ای ایم سلیپ بیہیویئر ڈس آرڈر

Leave a Reply

Most Popular