Vinkmag ad

شفا انٹرنیشنل بیک وقت دو جے سی آئی سرٹیفکیشنز حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ہسپتال

Shifa International the first Hospital in the World with unprecedented dual JCI Certification

شفا انٹرنیشنل ہسپتال نے صحت کے شعبے میں ایک بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک ساتھ دو کلینیکل کیئر پروگرامز کے لیے بین الاقوامی سرٹیفیکیشن حاصل کر لی ہے۔ ہسپتال کو ایکیوٹ اسکیمک سٹروک (اچانک دماغ کی شریان بند ہونے کی کیفیت) اور ایکیوٹ کورونری سنڈروم (دل کی شریانوں کی اچانک بندش سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال) کے کلینیکل کیئر پروگرامز کے لیے جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی سرٹیفکیشن حاصل ہوئی ہے۔

ادارے کے مطابق یہ سرٹیفیکیشن اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ہسپتال کا علاج، ہنگامی ریسپانس، مریضوں کی دیکھ بھال اور بحالی کا پورا نظام بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔ تفصیلی جائزے کے دوران جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل نے ہسپتال کے ایمرجنسی سسٹم، علاج کے طریقہ کار، نگہداشت کے اصولوں اور بحالی کے تمام مراحل کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شفا انٹرنیشنل ہسپتال کو اسی ادارے کی اکیڈمک میڈیکل سینٹر ایکریڈیشن حاصل ہو چکی ہے، جو دنیا کے 70 سے بھی کم طبی اداروں کو حاصل ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ٹائنائٹس: کان میں شور

Read Next

ہارٹ اریتھمیا: دل کی بے ترتیب دھڑکن

Leave a Reply

Most Popular