Vinkmag ad

ٹائنائٹس: کان میں شور

Tinnitus showing ringing, buzzing, or humming sounds in the ears, hearing disturbances, causes, diagnosis, treatment, and ear health

ٹائنائٹس (Tinnitus) ایک ایسی کیفیت ہے جس میں ایک یا دونوں کانوں میں شور سنائی دیتا ہے حالانکہ ایسی کوئی آواز موجود نہیں ہوتی۔ یہ مسئلہ عموماً بڑی عمر کے افراد میں ہوتا ہے۔

علامات

ٹائنائٹس کی علامات ہر شخص میں مختلف ہو سکتی ہیں۔ زیادہ ترافراد کو گھنٹی بجنے کی آواز آتی ہے جبکہ کچھ صورتوں میں ٹک ٹک، غرانے کی آواز بھی آسکتی ہے۔ یہ اوازیں مدھم سے بہت اونچی ہوسکتی ہیں اور بعض اوقات اتنی اونچی کہ توجہ مرکوز کرنے میں یا دیگر آوازیں سننے میں مشکل ہوتی ہے۔ بہت کم صورتوں میں دل کی دھڑکن کی آواز بھی سنائی دے سکتی ہے۔

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

اگر یہ شور روزمرہ زندگی کو متاثر کرے، سانس کی نالی کے انفیکشن کے بعد ہو اور ایک ہفتے سے زیادہ برقرار رہے یا سماعت کم ہونے لگے ، چکر آئیں اور بے چینی یا ڈپریشن ہو تو ڈاکٹر کو دکھائیں۔

وجوہات

ٹائنائٹس کئی وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے، مثلاً:

٭ سماعت میں کمی 

٭ کان میں میل یا انفیکشن

٭ سر یا گردن کی چوٹ لگنا

٭ کچھ مخصوص ادویات مثلاً اینٹی بائیوٹکس یا پیشاب آور ادویات کا استعمال

٭ اندرونی کان کے مسائل

٭ ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا، تھائی رائیڈ کے مسائل یا مدافعتی بیماریاں

پیچیدگیاں

بعض افراد میں ٹائنائٹس کے باعث یہ مشکلات پیش آ سکتی ہیں:

٭ نیند کے مسائل

٭ ڈپریشن، ذہنی دباؤ، بے چینی یا چڑچڑاپن

٭ تھکاؤٹ

٭ توجہ یا یادداشت کے مسائل

تشخیص

اس کی تشخیص علامات کی بنیاد پر ہوتی ہے۔ وجہ جاننے کے لیے میڈیکل ہسٹری کا جائزہ، کانوں، سر اور گردن کا معائنہ اور ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔

علاج

احتیاطی تدابیر علاج کا انحصار بنیادی وجہ پر ہوتا ہے، مثلاً:

٭ کان میں میل یا انفیکشن، پس پردہ بیماریوں کا علاج

٭ ہیئرنگ ایڈ کا استعمال

٭ ادویات میں تبدیلی

بعض صورتوں میں ٹائنائٹس مکمل ختم نہیں ہوتا مگر علامات کو کم کرنے کے لیے مختلف آلات اور ادیات استعمال کی جاسکتی ہیں۔

احتیاطی تدابیر

ٹائنائٹس کے خطرے کو کم کرنے کے لیے یہ احتیاطیں مفید ہو سکتی ہیں:

٭ اونچی یا شور والی جگہوں پر کانوں کو محفوظ رکھنے والے ائیر پلگز پہنیں

٭ آوازوں سے کانوں کو محفوظ رکھیں

٭ اونچی آواز میں گانے نہ سنیں 

Frequently Asked Questions (FAQs)

ٹائنائٹس کیا ہے؟

یہ ایک ایسی کیفیت ہے جس میں کانوں میں مختلف آوازیں سنائی دیتی ہیں، حالانکہ باہر کوئی آواز موجود نہیں ہوتی۔

کیا ٹائنائٹس مستقل ہو سکتا ہے؟

بعض افراد میں یہ عارضی ہوتا ہے جبکہ بعض میں طویل عرصے تک برقرار رہ سکتا ہے۔

کیا ٹائنائٹس کا مکمل علاج ممکن ہے؟

اگر بنیادی وجہ قابل علاج ہو تو علامات میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔

تیز آوازوں سے بچاؤ کیوں ضروری ہے؟

کیونکہ مسلسل تیز آوازیں سماعت کو نقصان پہنچا کر ٹائنائٹس کا سبب بن سکتی ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ کانوں یا سماعت سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں مستند معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں ⬇️

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=audiology

Vinkmag ad

Read Previous

سنٹرل سلیپ اپنیا

Read Next

شفا انٹرنیشنل بیک وقت دو جے سی آئی سرٹیفکیشنز حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ہسپتال

Leave a Reply

Most Popular