Vinkmag ad

اینل فشر:مقعد میں زخم

Anal fissure symptoms, causes, treatment, rectal pain, and anal tear medical illustration

اینل فشر (Anal fissure) مقعد کی اندرونی نرم جھلی میں بننے والا زخم ہے۔ یہ مسئلہ عموماً قبض یا سخت پاخانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ بچوں اور بڑوں دونوں میں ہو سکتا ہے۔

علامات

اس کی علامات یہ ہیں:

٭ پاخانہ کرتے وقت شدید درد ہونا یا اس کے بعد کئی گھنٹوں تک درد رہنا

٭ پاخانے یا ٹشو پیپر پر تازہ خون نظر آنا

٭ مقعد کے گرد جلد میں دراڑ دکھائی دینا

٭ دراڑ کے قریب اضافی جلد یا چھوٹی گلٹی ظاہر ہوں

وجوہات

یہ عوامل اینل فشر کا باعث بن سکتے ہیں:

٭ سخت یا بڑے سائز کا پاخانہ خارج ہونا

٭ قبض یا زور لگا کر پاخانہ کرنا

٭ طویل عرصے تک اسہال رہنا

٭ زچگی کے دوران مقعد پر دباؤ پڑنا

٭بعض بیماریاں مثلاً کرونز ڈیزیز (Crohn’s disease)، مقعد کا کینسر، ایچ آئی وی وغیرہ

پیچیدگیاں

اینل فشر کا مکمل علاج نہ ہو تو یہ مسائل پیدا ہوسکتتے ہیں:

٭ فشر آٹھ ہفتوں سے برقرار رہنا یا بار بار فشر بننا

٭ زخم کا مقعد کے عضلات تک پھیل جانا

٭ مسلسل درد اور روزمرہ سرگرمیوں میں دشواری

٭ بعض مریضوں میں سرجری کی ضرورت پڑنا

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

پاخانے کے دوران شدید درد یا خون آئے، علامات کئی ہفتوں تک رہیں، گھریلو علاج سے آرام نہ آئے یا درد روزمرہ زندگی متاثر کرنے لگے تو ڈاکٹر کو دکھائیں۔

خطرے کے عوامل

بعض عوامل اینل فشر کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔ مثلاً:

٭ طویل مدتی قبض یا بار بار زور لگا کر پاخانہ کرنا

٭ زچگی 

٭ آنتوں کی سوزش والی بیماریاں

٭ بچپن یا درمیانی عمر

تشخیص

اینل فشر کی تشخیص عموماً جسمانی معائنے، علامات اور مریض کی میڈیکل ہسٹری کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ بیماری کی نوعیت جانچنے کے لیے اینوسکوپی، سگموئیڈوسکوپی، کولونوسکوپی وغیرہ کی جا سکتی ہے۔

علاج

زیادہ تر اینل فشر مناسب علاج سے چند ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اس کے لیے یہ اقدامات کیے جاتے ہیں:

٭ فائبر سے بھرپور غذا کا زیادہ استعمال

٭ درد کم کرنے والی کریموں یا مرہم کا استعمال

٭ نیم گرم پانی میں بیٹھنا

٭ مقعد کے پٹھوں کو آرام دینے والی مخصوص ادویات استعمال کرنا

٭ بوٹوکس انجیکشن لگانا (بعض صورتوں میں)

اگر علامات برقرار رہیں تو سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

احتیاطی تدابیر

علامات کم کرنے اور بیماری سے بچاؤ کے لیے مناسب مقدار میں پانی پئیں، فائبر سے بھرپور غذا کھائیں، باقاعدہ ورزش کریں۔ اس کے علاوہ پاخانہ کرتے وقت زور لگانے سے گریز کریں۔ اگر قبض ہو تو اس کا علاج کروائیں۔

Frequently Asked Questions (FAQs)

کیا اینل فشر خود ٹھیک ہو سکتا ہے؟

جی ہاں، زیادہ تر مریض مناسب خوراک اور احتیاط سے چند ہفتوں میں بہتر ہو جاتے ہیں۔

کیا اینل فشر اور بواسیر ایک ہی بیماری ہیں؟

نہیں، یہ دونوں مختلف بیماریاں ہیں، مگر ان کی بعض علامات ایک جیسی ہو سکتی ہیں۔

اینل فشر کی سب سے عام وجہ کیا ہے؟

قبض اور سخت پاخانہ۔

کب سرجری کی ضرورت پڑتی ہے؟

اگر فشر آٹھ ہفتوں سے زیادہ عرصے تک رہے یا ادویات سے فائدہ نہ ہو تو سرجری تجویز کی جا سکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں ⬇️

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=general-surgeon

Vinkmag ad

Read Previous

مثانے کی پتھری

Read Next

اینل فسچولا: مقعد کے قریب غیر معمولی راستہ

Leave a Reply

Most Popular