Vinkmag ad

فلاسنگ کے بغیر دانتوں کی صفائی ادھوری رہتی ہے، ماہرین

A woman demonstrating proper flossing technique for healthy teeth and gums

ماہرین کے مطابق دانتوں کی صحت کیلئے صرف برش کرنا کافی نہیں بلکہ فلاسنگ بھی ضروری ہے۔ اس کے بغیر دانتوں اور مسوڑھوں کی صفائی ادھوری رہ جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ برش سے دانتوں کی صرف 60 فیصد صفائی ممکن ہے۔ دانتوں کے درمیان باقی 40 فیصد حصے میں پلاک اور بیکٹیریا جمع رہتے ہیں۔ فلاسنگ اس پلاک کو ہٹانے اور مسوڑھوں کی بیماری سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے۔

دانتوں کے معالجین کے مطابق فلاسنگ کا صحیح طریقہ اختیار کرنا بھی ضروری ہے۔ اس کیلئے دھاگے کو C شکل میں موڑ کر دانتوں کے کنارے اور مسوڑھوں کے نچلے حصے صاف کریں۔ ہر دانت کے لیے تقریباً 18 انچ فلاس استعمال کریں۔

اگر دھاگے والا فلاس مشکل ہو تو سوفٹ پِکس، انٹر پروکسیمل برش یا واٹر فلاس مؤثر متبادل ہیں۔ امپلانٹ اور بریسز کی صفائی کیلئے سپر فلاس یا فلاس تھریڈر بہتر رہتا ہے۔ سونے سے پہلے فلاسنگ سب سے مؤثر ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات سٹیٹنز محفوظ قرار

Read Next

صدمے کے بعد خوف سے زیادہ ذہنی اذیت متاثر کرتی ہے، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular