پاکستان میں سال کی پہلی پولیو مہم 2 فروری سے 8 فروری تک جاری رہے گی۔ اب تک 4 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے ہیں۔ مہم کا ہدف پانچ سال سے کم عمر 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں تک رسائی حاصل کرنا ہے۔
پنجاب میں 2 کروڑ 24 لاکھ جبکہ سندھ میں 95 لاکھ 85 ہزار بچوں کی ویکسینیشن کی گئی۔ خیبر پختونخوا میں 67 لاکھ 64 ہزار اور بلوچستان میں 20 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 لاکھ 54 ہزارجبکہ گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 61 ہزار بچوں تک رسائی ہوئی۔ آزاد کشمیر میں 6 لاکھ 73 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین دے رہے ہیں۔ والدین اور کمیونٹی سے پولیو مہم میں بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔
Tags: پولیو مہم