Vinkmag ad

برطانیہ میں شفا گلوبل ہیلتھ کی خصوصی تقریب

Group photo of doctors, Shifa Global Health team, and UK Pakistani community members at Bradford healthcare awareness event

برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں شفا گلوبل ہیلتھ کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے ڈاکٹروں اور کمیونٹی کے اہم افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینا تھا۔

شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ذیشان بن اشتیاق نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور سروسز پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ شفا فاؤنڈیشن کے نام سے ایک فلاحی ادارہ بھی کام کر رہا ہے۔ اس میں مستحق مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ تقریب سے ڈاکٹر جنید، ڈاکٹر عبدالوہاب، ڈاکٹر شہزاد ریاض اور عمران مشتاق نے بھی خطاب کیا۔

شفا گلوبل ہیلتھ کی قیادت نے شرکاء کو پاکستان میں شفا کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک سے آگاہ کیا۔ اس میں فیصل آباد، میرپور اور لاہور میں اقدامات قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل انفراسٹرکچر کی ترقی بیرونِ ملک پاکستانیوں کو اپنے وطن میں معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ شرکاء نے تقریب کو نہایت مفید اور معلومات افزاء قرار دیا، اور کہا کہ شفا کے ساتھ مل کر کام کرنا ان کیلئے خوشی کا باعث ہو گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ورلڈ کینسر ڈے: ہر سال 70 لاکھ کیسز سے بچا جا سکتا ہے، رپورٹ

Read Next

سر درد

Leave a Reply

Most Popular