Vinkmag ad

لوئر دیر میں موٹاپے پر کانفرنس کے دوران تین مریضوں کی بیریاٹرک سرجریز

Prominent surgeons including Dr. Ghulam Siddiq and team participated bariatric surgeries at Al-Khidmat Hospital, Lower Dir

الٰخدمت ہسپتال تیمرگرہ (لوئر دیر) میں موٹاپے پر ایک روزہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے دوران تین مریضوں کی بیریاٹرک سرجریز کی گئیں۔ یہ سرجریز طبی ماہرین اور طلبہ کو جدید علاج سے روشناس کرانے کے لیے لائیو براڈکاسٹ بھی کی گئیں۔

کانفرنس میں ملک بھر سے معروف سرجن اور طبی ماہرین شریک ہوئے۔ الخدمت ہسپتال کے ڈائریکٹر مجید اللہ اور شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر غلام صدیق بھی موجود تھے۔ دیگر نمایاں ماہرین میں پروفیسر محمد زرِین، پروفیسر شاہ عباس، ڈاکٹر مصلح الدین، ڈاکٹر حبیب النبی، ڈاکٹر فاروق خان اور ڈاکٹر فضل محمود شامل تھے۔

ڈاکٹر غلام صدیق نے کہا کہ موٹاپا سنگین بیماری ہے جو ذیابیطس، جوڑوں کے درد اور ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنتی ہے۔ عوام کو متوازن غذا، صحت مند طرز زندگی اور باقاعدہ ورزش پر توجہ دینی چاہیے۔

ہسپتال کے مطابق، اب تک 55 مریضوں کی بیریاٹرک سرجریز کی جا چکی ہیں۔ مریض لوئر اور اپر دیر، چترال اور باجوڑ سے بھی اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

Baby Acne: Why Newborns Get Skin Bumps

Read Next

کیا سمارٹ واچز صحیح انداز میں نیند ٹریک کرتی ہیں؟

Leave a Reply

Most Popular