Vinkmag ad

صوابی میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش

Representative image of premature newborns receiving medical care in neonatal intensive care unit

صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایک جوڑے کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہسپتال حکام کے مطابق نومولود بچوں میں ایک لڑکا اور چار لڑکیاں شامل ہیں۔ یہ منفرد واقعہ علاقے اور محکمہ صحت کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے قبل از وقت پیدا ہوئے اور انہیں نوزائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق زچگی صحت کارڈ پروگرام کے تحت ہوئی ہے اور ماں اور پانچ بچوں کو تمام علاج مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ میڈیکل ڈائریکٹر نے ہدایت کی ہے کہ ماں اور بچوں کی مسلسل مانیٹرنگ اور دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔

Vinkmag ad

Read Previous

امریکہ ڈبلیو ایچ او سے باضابطہ طور پر الگ، عالمی صحت کو بڑا دھچکا

Read Next

پنجاب میں ریسکیو 1122 کی سروسز تحصیل سطح تک بڑھانے کا فیصلہ

Leave a Reply

Most Popular