Vinkmag ad

سردیوں میں پیاس کم کیوں لگتی ہے؟ ماہرین نے وجہ بتا دی

Water being poured into a glass for hydration during winter

موسمِ سرما میں اکثر لوگ پانی کم پیتے ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ پیاس کا کم محسوس ہونا ہے۔ ماہرین کے مطابق سردیوں میں پیاس تقریباً 40 فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ خون کی رگوں کا سکڑ جانا ہے۔ اس عمل سے دماغ کو غلط سگنل ملتا ہے, جس کے زیر اثر وہ سمجھتا ہے کہ جسم میں پانی کافی ہے۔

ماہرین کے مطابق جسم کا تقریباً 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ پانی کم ہونے سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے، اس لیے ہمیں  روزانہ اوسطاً 2.5 سے 3.5 لیٹر پانی درکار ہوتا ہے۔ سردیوں میں گردے پیشاب کے ذریعے زیادہ پانی خارج کرتے ہیں۔ ہیٹر اور خشک ہوا بھی جلد اور سانس سے پانی کم کرتی ہے۔ گرم کپڑوں کے باوجود کچھ پسینہ بھی جسم سے پانی خارج کرتا رہتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ سردیوں میں بھی پانی پینا کم نہیں کرنا چاہیے۔ عام طور پر روزانہ 10 سے 12 گلاس پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تاہم پانی کی مقدار کا انحصار جسمانی سرگرمی اور دیگر عوامل پر بھی ہوتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ویکسینیشن مہم کیلئے ای پی آئی کو ڈبلیو ایچ او کی 20 گاڑیاں فراہم

Read Next

رحیم یار خان میں بچے کے سینے سے نامکمل جڑواں بچہ نکالنے کی کامیاب سرجری

Leave a Reply

Most Popular