کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی نے نابینا افراد کے لیے پہلا ڈینٹل پروگرام لانچ کر دیا ہے۔ یہ پروگرام شعبہ کمیونٹی اور اینڈ پریوینٹو ڈنٹسٹری کی جانب سے بینائی انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہوا۔ اس کا مقصد نابینا بچوں اور بڑوں میں منہ کی صحت کے بارے میں آگاہی بڑھانا اور عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔
ڈینٹل پروگرام کے شرکا کو درست برشنگ اور فلاسنگ کے مؤثر طریقے سکھائے گئے۔ ہر فرد کو ٹوتھ برش اور ٹوتھ پیسٹ پر مشتمل ہوم کیئر کٹس بھی دی گئیں۔ پروگرام میں شرکا کو عملی مہارتیں اور صحت کی بنیادی معلومات فراہم کی گئیں۔
پروگرام کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر ثنا ادیبہ اسلام نے کی، جبکہ انتظامات ڈاکٹر عبدالعلیم کے زیر نگرانی مکمل کیے گئے۔ یونیورسٹی نے محروم طبقات تک صحت کی سہولت پہنچانے اور انہیں بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔