امریکی ایف ڈی اے نے گلوکوز سینسر کے بعض ماڈلز کے استعمال پر وارننگ جاری کی ہے۔ اس کی بنیاد کمپنی ایبٹ ڈایبیٹس کیئر کی ایک خبر ہے۔ اس کے مطابق FreeStyle Libre 3 اور 3 Plus سینسرز کے بعض ماڈلز مریضوں کیلئے مسائل کا باعث بنے ہیں۔ خبر کے مطابق دنیا بھر میں سات اموات اور 736 زخمیوں کا تعلق ان کی غلط ریڈنگز سے ہے۔
متاثرہ ماڈلز کے نمبر 72080-01، 78768-01 اور 78769-01 ہیں۔ ان کے منفرد شناختی نمبرز FreeStyleCheck.com پر چیک کیے جا سکتے ہیں۔ ایبٹ نے صارفین کو ہدایت کی کہ متاثرہ گلوکوز سینسر فوری طور پر ضائع کر دیں۔
ماہرین کے مطابق گلوکوز سینسر کی غلط ریڈنگز مریضوں کو انسولین میں تاخیر یا ضرورت سے زیادہ کاربوہائیڈریٹس لینے پر مجبور کر سکتی ہیں۔ کمپنی نے واضح کیا کہ دیگر FreeStyle Libre مصنوعات محفوظ ہیں اور صارفین کو پریشانی کی ضرورت نہیں۔
Tags: گلوکوز سینسر