روس کے تعاون سے پاکستان میں انسولین کی تیاری جلد شروع ہو گی۔ اس سے مہنگی درآمدات پر انحصار کم ہو گا اور دواسازی کے شعبے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ اعلان وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ، ہارون اختر نے ڈریپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ روس کے تعاون سے انسولین کی تیاری مرحلہ وار ہوگی۔ آئندہ تین سال کے اندر بڑے پیمانے پر اس کی پیداوار شروع ہو گی۔ معاہدے میں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شامل ہے۔ دواساز کمپنیوں کے لیے سخت ریگولیٹری تقاضوں کی پابندی لازمی ہوگی۔
ہارون اختر نے کہا کہ یہ اقدام مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری و سائنسی تعاون میں بھی اضافہ ہو گا۔
Tags: انسولین کی تیاری