Vinkmag ad

نومولود بچوں کی اموات، پاکستان کی پہلی نیشنل گائیڈ لائنز جاری

A representational image of a deceased neonate

پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے نومولود بچوں کی اموات میں کمی لانے کے لیے پہلی نیشنل گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ انہیں کراچی میں آغا خان یونیورسٹی پیڈیاٹرکس اینڈ چلڈ ہیلتھ کانفرنس میں متعارف کرایا گیا۔

قومی نومولود بحالی (National Neonatal Resuscitation) گائیڈ لائنز پی پی اے کے نیونیٹالوجی گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل نے پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی گائیڈ لائنز شواہد پر مبنی اور عملی نوعیت کی ہیں۔ یہ مقامی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہیں۔ انہیں بڑے ہسپتالوں اور وسائل کی کمی والے مراکز، دونوں میں اپنایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ بہت سی جگہوں پر جدید آلات دستیاب نہیں۔ اس لیے ہدایات میں سادہ متبادل بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس میں بنیادی اصول، مرحلہ وار ہدایات اور وضاحتی خاکے بھی دیے گئے ہیں۔

پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں نومولود بچوں کی اموات زیادہ ہوتی ہیں۔ ہر دو منٹ بعد ایک نوزائیدہ بچہ جاں بحق ہو جاتا ہے۔ اس کی بڑی وجوہات میں قبل از وقت پیدائش، انفیکشن اور پیدائش کے دوران دم گھٹنا نمایاں ہیں۔ یہ عوامل مجموعی طور پر 90 فیصد اموات کا سبب بنتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

Five things nurses use daily

Read Next

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں 600 کامیاب بون میرو ٹرانسپلانٹس

Leave a Reply

Most Popular