Vinkmag ad

ریسلنگ سپر سٹار ہلک ہوگن کی موت، میڈیکل رپورٹ جاری

ریسلنگ سپر سٹار ہلک ہوگن کی موت، میڈیکل رپورٹ جاری- شفا نیوز

عالمی شہرت یافتہ ریسلنگ سپر سٹار ہلک ہوگن  71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی موت 24 جولائی کو فلوریڈا کے شہر کلیئرو واٹر میں ہوئی، جبکہ میڈیکل رپورٹ 31 جولائی کو جاری کی گئی۔

24 جولائی کی صبح 9 بج کر 51 منٹ پر ان کے گھر سے میڈیکل ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی۔ کلیئرو واٹر بیچ، فلوریڈا میں ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کا انتقال دل کے شدید دورے کے باعث ہوا، جسے طبی زبان میں "اکیوٹ مایوکارڈیل انفارکشن” کہا جاتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہیں دل کی بیماری "ایٹریل فیبریلیشن” لاحق تھی۔ یہ مرض دل کی دھڑکن کو بے ترتیب اور تیز رفتار بناتا ہے۔ مزید یہ کہ وہ "کرونک لیمفوسائٹک لیوکیمیا” میں بھی مبتلا تھے، جو خون کے سفید خلیوں اور بون میرو کو متاثر کرتا ہے۔

ریسلنگ سپر سٹار ہلک ہوگن کو 2005 میں WWE ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ 2020 میں انہیں "نیو ورلڈ آرڈر” گروپ کے رکن کے طور پر دوبارہ شامل کیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

پروسٹیٹ کینسر کی فعال نگرانی

Read Next

جگر کا کینسر: ہر 5 میں سے 3 کیس قابلِ پرہیز، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular