Vinkmag ad

پاک بھارت کشیدگی، راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتال ہائی الرٹ

پاک بھارت کشیدگی، راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتال ہائی الرٹ- شفا نیوز

راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتالوں کو پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ دونوں شہروں کی متعلقہ انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ عملے کو کسی بھی صورت حال سے نپٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے ماتحت اداروں میں ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ انہیں فوری طور پر ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں ایمرجنسی کوئیک رسپانس سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ یہ مرکز محکمہ صحت کے تمام صوبائی اور ضلعی حکام کے ساتھ رابطہ رکھے گا۔

بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پنجاب اور سندھ کے ہسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں 24 ہزار بچے اور نوجوان ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا

Read Next

کچن کی صفائی: کیا سرکہ جراثیم کو بھی ختم کرتا ہے؟

Leave a Reply

Most Popular