Vinkmag ad

بنوں میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

بنوں میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش- شفا نیوز

خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔ زچگی ایک مقامی میٹرنٹی ہوم میں ہوئی۔ بچوں میں سے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ ہسپتال کے ڈاکٹر وحید الرحمٰن کے مطابق ماں اور تمام بچے مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ ان کی بہترین طریقے سے دیکھ بھال کی جار ہی ہے۔

اس موقع پر بچوں کی ماں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ اللہ نے انہیں اکٹھے بیٹے اور بیٹیاں عطا کی ہیں۔ بنوں میں خاتون کی فیملی کے دیگر ارکان نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے عملے اور وہاں موجود لوگوں میں مٹھائی تقسیم کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں پولیو بحران کے حل کے لیے عالمی ماہرین کا اہم اجلاس

Read Next

ایڈینو مائیوسس: بچہ دانی کی ایک بیماری

Leave a Reply

Most Popular