Vinkmag ad

ہیلتھ کوریج میں اسلام آباد پہلے، پنجاب دوسرے نمبر پر

ہیلتھ کوریج میں اسلام آباد پہلے، پنجاب دوسرے نمبر پر- شفانیوز

یونیورسل ہیلتھ کوریج  کے عالمی دن پر جاری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد 63.9 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ پنجاب 55.5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، خیبر پختونخوا 51 کے ساتھ تیسرے، سندھ 50.7 کے ساتھ چوتھے، اور بلوچستان 38.4 کے ساتھ سب سے پیچھے ہے۔

ملک کے 45 اضلاع کا سکور 40 سے کم ہے۔ 39 اضلاع 40-49 کی حد میں جبکہ 57 اضلاع کا سکور 50-59 کے درمیان ہے۔ صرف 11 اضلاع 60 سے زیادہ سکور حاصل کر سکے ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ 2030 تک 80 یا اس سے زیادہ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بہت کام باقی ہے۔ 2015 میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کا قومی سکور 40 تھا، جو 2023 میں 53.9 تک پہنچا۔ 2015 سے اب تک 35.8 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم 2022 سے سالانہ اضافہ صرف 2.2 فیصد رہا۔

ہیلتھ کوریج کے تناظر میں اضلاع کے درمیان فرق بھی نمایاں کیا گیا۔ جہلم 78.4 پوائنٹس کے ساتھ زچگی و بچوں کی صحت میں سرفہرست ہے۔ پشاور متعدی بیماریوں میں 56.4 کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ کراچی جنوبی غیر متعدی بیماریوں میں سبقت رکھتا ہے۔

نتائج برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس اور ایویڈنس فار ہیلتھ پروگرام کے تعاون سے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

سندھ میں بزرگ شہریوں کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری

Read Next

پاکستان میں 88 پولیو ورکرز کی شہادتیں ہوئیں، حکام

Leave a Reply

Most Popular