Vinkmag ad

اجینوموتو کی درآمد پر پابندی ہٹانے کے لیے نظرثانی درخواست کا فیصلہ

اجینوموتو کی درآمد پر پابندی ہٹانے کے لیے نظرثانی درخواست کا فیصلہ- شفا نیوز

وفاقی کابینہ نے اجینوموتو کی درآمد پر پابندی ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواست اس سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف دائر کی جائے گی۔ اس میں اجینوموتو کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ کابینہ نے یہ فیصلہ وزارتِ تجارت کی سفارش پر کیا ہے۔ اس سلسلے میں ماہرین کی ایک خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کو بھی مدنظر رکھا گیا۔ کمیٹی مونوسوڈیم گلومیٹ (اجینو موتو) کے انسانی صحت پر اثرات کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔ اس کی رپورٹ میں چائنیز نمک کو انسانی صحت کے لیے محفوظ قرار دیا گیا۔

ماہرین کی کمیٹی میں پاکستان سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ، نیشنل ایگری کلچر ریسرچ سینٹر، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، انسٹیٹیوٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی، اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے نمائندگان شامل تھے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں ہوا۔ اس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے کر حقائق کی بنیاد پر مؤقف پیش کیا جائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ٹیلی میڈیسن سروسز شروع کرنے کا فیصلہ

Read Next

Calcium Deficiency | Calcium ki kami | Shifa News

Leave a Reply

Most Popular