Vinkmag ad

تین روزہ ہیلتھ ایشیاء کانفرنس آج سے شروع

تین روزہ ہیلتھ ایشیاء کانفرنس آج سے شروع - شفا نیوز

تازہ ترین: کراچی میں تین روزہ ہیلتھ ایشیاء کانفرنس آج ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اس کی مہمان خصوصی ہوں گی۔ ایونٹ میں صحت اور میڈیکل پریکٹس سے متعلق مسائل پر سیمینارز منعقد ہوں گے۔ ان میں زیر بحث موضوعات میں طویل المعیاد  بیماریاں، انتقال خون، دل کی سرجری اور میڈیکل ٹور ازم نمایاں ہیں۔

کانفرنس میں ڈینٹل ہیلتھ کے لیے ایک خصوصی ہال مختص کیا گیا ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر فرحان انیس کے مطابق یہ ایونٹ ماہرین صحت کے لیے بہت اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ نگہداشت صحت کے معیار کو بہتر بنانے اور اہم مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس میں "اِن ورڈ میڈیکل ٹورزم” کے تصور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تین روزہ ہیلتھ ایشیاء کانفرنس میں 500 نمائش کنندگان کے علاوہ 50,000 سے زائد وزٹرز کی شرکت متوقع ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈینگی مریضوں کا غلط علاج، ایک بڑا چیلنج

Read Next

ڈائلیسز کے مریضوں کے لیے ہدایات

Leave a Reply

Most Popular