Vinkmag ad

پاکستان میں کورونا کی نئی قسم ‘مرس’، مشتبہ مریض کا ٹیسٹ منفی

پاکستان میں کورونا کی نئی قسم 'مرس'- شفا نیوز

چند روز قبل پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کے پہلے مریض کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اونٹوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے اس مرض کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ایم ایس ڈاکٹر طاہر رضوی کے مطابق مریض میں اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ مڈل ایسٹ ریسپاریٹری سنڈروم (مرس) سمجھا جانے والا مرض اصل میں وائرل انفیکشن تھا۔ مریض کو ائسولیشن میں رکھا گیا۔ رزلٹ نیگیٹیو آنے اور صحت یابی کے بعد اسے ڈسچارج کر دیا گیا۔ مریض کے رابطے میں آنے والے 40 سے زائد افراد کے ٹیسٹ بھی کیے گئے جو سب نیگیٹو آئے۔ پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کا مشتبہ قرار دیا جانے والا پہلا مریض اب بالکل ٹھیک ہے۔

کھاریاں کا رہائشی محمد امین گزشتہ ماہ سعودی عرب سے آیا تھا۔ وہ چار ستمبر کو دل کے علاج کے لیے جہلم کے نجی ہسپتال میں داخل ہوا۔ ڈبلیو ایچ او اور سعودی حکام کی طرف سے اس کے متاثرہ وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی۔ اس پر اسے بے نظیر بھٹو ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم 2012 میں سامنے آیا۔ سعودی عرب میں اس کے سب سے زیادہ یعنی 2204 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک اس سے 862 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

Common digestive problems

Read Next

تیزاب سے جلنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد

Leave a Reply

Most Popular