Vinkmag ad

گاڑی میں دم گھٹنے سے دو بچے جاں بحق

گاڑی میں دم گھٹنے سے دو بچے جاں بحق- شفا نیوز

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک گاڑی میں دم گھٹنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایک بچے رؤف کی عمر تین سال جبکہ دوسرے حسان کی چار سال بتائی جاتی ہے۔

گاڑی بلاک 19 میں پارکنگ کے اندر کھڑی تھی۔ دونوں بچے کھیلنے کے دوران گاڑی میں جا بیٹھے اور اسے لاک کر دیا۔ بچے کئی گھنٹے اس کے اندر پھنسے رہے۔ ان میں سے ایک گاڑی کے اندر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو تشویش ناک حالت میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر لایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی بھرپور کوششیں کیں جو کامیاب نہ ہو سکیں۔

شاپنگ وغیرہ کے لیے مارکیٹ جاتے ہوئے کچھ لوگ چھوٹے بچوں کو گاڑیوں میں چھوڑ دیتے ہیں۔ بعض اوقات وہ اسے لاک بھی کر دیتے ہیں تاکہ وہ باہر نہ جائیں۔ ماہرین کے مطابق گرمیوں میں سورج کی براہ راست شعاعوں میں کھڑی گاڑی کا ٹمپریچر 60 ڈگری تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ اس لیے وہ تجویز دیتے ہیں کہ انہیں 10 منٹ کے لیے بھی گاڑی میں بند نہ چھوڑیں۔ گاڑی میں دم گھٹنے سے بے ہوشی وغیرہ کے امکانات گرمیوں میں زیادہ ہوتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

شہد کے فوائد

Read Next

ٹائپ ون ذیابیطس کے کامیاب علاج کا دعویٰ

Leave a Reply

Most Popular