Vinkmag ad

کے پی میں 190 علماء کا پولیو مہم کو سپورٹ کرنے کا اعلان

کے پی میں 190 علماء کا پولیو مہم کو سپورٹ کرنے کا اعلان- شفا نیوز

خیبر پختونخوا میں علماء کی بڑی تعداد نے پولیو مہم کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ مشکل حالات میں 190 علماء کا پولیو مہم کو سپورٹ کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔ یہ علماء ویکسین لگوانے سے ہچکچاہٹ کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

پشاور کے قریب واقع بازیدخیل یونین کونسل میں والدین تاریخی طور پر پولیو ویکسین کے سخت مخالف تھے۔ سرکاری کوششیں ، ترقیاتی منصوبوں کے وعدے اور قانونی کارروائی کی دھمکیاں، سب غیرموثر ثابت ہوئیں۔ تاہم ویکسینیشن مہم میں علماء کی شمولیت سے منظرنامہ بدل گیا۔ اب وہاں ویکسین لگوانے کو بالعموم قبول کیا جا رہا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ عماء نے گہرے شکوک و شبہات دور کرنے میں ان کی مدد کی ہے۔ ایسا ان علاقوں میں خاص طور پر کیا گیا جہاں پولیو ٹیموں کو شدت پسندوں کی جانب سے خطرات کا سامنا تھا۔

ریلیجئس سپورٹ پرسنز (آر ایس پی) ڈبلیو ایچ او کا ایک پروگرام ہے۔ اس کے فوکل پرسن شاہد خٹک کے مطابق روحانی شخصیات کا تعاون خاص طور پر ان علاقوں میں مؤثر ثابت ہوا ہے جہاں مذہبی بنیادوں پر ہزاروں انکار سامنے آئے تھے۔

علماء کے تعاون سے مذہبی بنیادوں پر انکار میں نمایاں کمی

ان کے مطابق  2015 میں ہمیں پولیو ویکسین کے تقریباً 25,000 مذہبی انکار کا سامنا تھا۔ 2019 میں یہ کم ہو کر 4,942 رہ گئے ۔ اب صرف 219 لوگوں نے اس سے مذہبی بنیادوں پر انکار کیا ہے۔ یہ سب کچھ مذہبی شخصیات کی مدد اور تعاون کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

امیونائزیشن پروگرام کا عملہ ویکیسن سے انکار کو تین اقسام میں تقسیم کرتا ہے۔ ان میں مذہبی، غلط فہمی پر مبنی اور مطالبات پر مبنی انکار شامل ہیں۔ شاہد خٹک کے مطابق مذہبی انکار کو سب سے مشکل تصور کیا جاتا ہے۔ یہ کام علماء کے سپرد کیا جاتا ہے۔ علماء کا پولیو مہم کو سپورٹ کرنا اس تناظر میں بہت اہم ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

دانت صاف نہ کرنا گردن کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے

Read Next

شہد کے فوائد

Leave a Reply

Most Popular