Vinkmag ad

18 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار

18 ہزاروالدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار-شفا نیوز

ایک طرف پولیو مہم تو دوسری طرف اس سے تعاون نہ کرنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 18 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا ہے۔

صوبے کے 27 اضلاع میں سے 9 کے اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق 56 لاکھ 86 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ تاہم 18 ہزار 572 والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں سب سے زیادہ 8 ہزار 672 والدین نے اس سے انکار کیا ہے۔

پاکستان دنیا کے ان دو یا تین ممالک میں شامل ہے جہاں سے پولیو ختم نہیں ہو سکا۔ عمر بھر کی معذوری کا سبب بننے والے اس مرض سے بچاؤ کا واحد راستہ ویکسین ہے۔ اس سے عدم تعاون کی خبریں افسوسناک ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

سیب کے فوائد

Read Next

30 شہروں میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان کل بروز اتوار ہو گا

Leave a Reply

Most Popular