بھارت میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جس کے ہاتھوں کی 13 اور پاؤں کی 12 انگلیاں ہیں۔ ہاتھوں کی 13 میں سے دائیں ہاتھ پر چھ جبکہ بائیں ہاتھ پر سات انگلیاں ہیں۔ اسی طرح دونوں پاؤں کی چھ، چھ انگلیاں ہیں۔
اس منفرد بچے کی پیدائش ریاست کرناٹکا کے ضلع بگلکوٹے میں ہوئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔بچے کی 35 سالہ ماں بہت خوش ہیں۔ انہوں نے اسے بھگوان کا تحفہ قرار دیا۔
ہاتھ یا پاؤں میں چھ انگلیاں ہونا ہیکزا ڈیکٹلی (Hexadactyly) کہلاتا ہے۔ اس سے مراد اضافی چھٹا ہندسہ ہے۔ اضافی انگلیوں کوئی مخصوص جگہ نہیں ہوتی۔ یہ دیگر انگلیوں کے ساتھ یا تمام انگلیوں کے آخر میں ہوتی ہے۔ بعض لوگوں کو اضافی انگلی پسند نہیں ہوتی۔ وہ آپریشن کر کے اسے ہٹا دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ اضافی انگلی ہونا خطرے کی بات نہیں ہوتی۔