Vinkmag ad

پاکستان میں امراض پاخانہ کی ٹریننگ کا پہلا ہسپتال

پاکستان میں امراض پاخانہ کی ٹرینگ کا پہلا ہسپتال- شفا نیوز

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال پاکستان میں امراض پاخانہ کی ٹریننگ کا پہلا ہسپتال بن گیا۔ اسے یہ اعزاز کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر رضوان عزیز پروگرام کے لیے ملک کے پہلے تربیت دینے والے نگران سرجن بن گئے ہیں۔ وہ سپتال میں سرجیکل اونکالوجی کے سبراہ اور برطانیہ کے فیلوشپ سے تربیت یافتہ سرجن ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہاسپٹلز ڈاکٹر راجہ امجد محمود نے کہا کولو ریکٹل سرجری کے ماہرین کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے پیچیدہ کولوریکٹل بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی کیئر کا معیار بہتر ہو گا۔

ہسپتال کے شعبہ کمیونیکیشن کے سربراہ عمران علی غوری نے  اسے پاکستان میں طبی برادری کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔ ان کے مطابق پاکستان میں امراض پاخانہ کی ٹریننگ پروگرام سے سرجنز کی مہارت بڑھے گی۔ ان کے بقول ہم ماہر کولو ریکٹل سرجنز کا نیٹ ورک بنانا چاہتے ہیں۔ اس سے پاکستان کے اندر مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی کیئر فراہم ہو سکے گی۔

ڈاکٹر اریج نیازی، ڈائریکٹر اے این ٹی ایچ نے بھی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال جامع کولو ریکٹل خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ہسپتال کا ٹیومر بورڈ گزشتہ دو سالوں سے کام کر رہا ہے۔ ون سٹاپ ریکٹل بلیڈ کلینک ایک ہی چھت تلے مشورے، اینڈو سکوپیز، بائیوپسی اور بواسیر کے علاج کی خدمات فراہم کرتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت

Read Next

دماغ کھانے والے کیڑے سے ایک ہفتے میں 3 اموات

Leave a Reply

Most Popular