Vinkmag ad

 مچھلی کے 7 فوائد

 مچھلی کے 7 فوائد

موسم سرما میں پسند کیے جانے والے کھانوں میں مچھلیاں بھی شامل ہیں۔ ذائقےسے بھرپوریہ مچھلیاں صحت کے لئے بھی مفید ہیں۔ ان کے کچھ فوائد یہ ہیں

٭مچھلی سے حاصل ہونے والا فلورائیڈ دانتوں کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ دانتوں اورمسوڑھوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

٭ماہرین کے مطابق مچھلی میں اومیگا تھری ایسڈزکی موجودگی دماغ کو تقویت دیتی ہے۔ خصوصاً بڑھاپے میں ہفتے میں تین بارمچھلی کا ایک ایک ٹکڑا کھانا چاہئے۔

٭مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈزجسم میں اچھا کولیسٹرول بنانے کا باعث بنتے ہیں۔ یہ امراض قلب اوربڑھاپے کی دوسری بیماریوں سے محفوظ رہنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

٭مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈزاعصابی نظام کی فعالیت اورموڈ کی بہتری میں اہم کردارادا کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے ۔

٭مچھلی کے گوشت میں آئیوڈین پائی جاتی ہے۔ تھائی رائیڈ غدود کے مسائل کے شکار مریضوں کے علاوہ ا ن لوگوں کو بھی مچھلی ضرور کھانی چاہئے جن میں آیوڈین کی کمی ہو۔

٭مچھلی چہرے کی جلد کے ڈھیلے پن کو دورکرنے اوراسے پرکشش بنانے میں مدد دیتی ہے۔

٭مچھلی کا تیل وٹامن اے اور ڈی سے بھرپورہوتا ہے جو جسم میں ان وٹامنز کی کمی کو پورا کرنے اورقوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

benefits of eating fish

Vinkmag ad

Read Previous

Orthorexia Disorder

Read Next

ہری مرچ اچار

Leave a Reply

Most Popular