Vinkmag ad

قدرتی اجزائ‘ واقعتاً فائدہ مند؟
٭میرا سوال براہِ راست غذائیت کی بجائے چہرے پر اس کے اثرات سے متعلق ہے۔ میں نے سُنا ہے کہ ہم ویسے نظر آتے ہیں جیسا کچھ ہم کھاتے ہیں۔ میری عمر 40 سال ہے اور میں اپنی غذاءمیں پھلوں کا استعمال باقاعدگی سے کرتی ہوں مگر پھر بھی میری جلد پیلی پیلی اور پژمردہ سی رہتی ہے۔ اس کی تازگی کے لئے مجھے کسی نے ”چیریز“ اور ”سٹرابیریز“ کھانے کا مشورہ دیا ۔ میں پچھلے دو سال سے ان پھلوں کا استعمال بکثرت کر رہی ہوں مگر مجھے کچھ خاص افاقہ نہیں ہوا۔ میں ےہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا قدرتی اشیاءکے استعمال سے جلد پرواقعتاً مثبت اثرپڑتا ہے ؟
(قدسیہ بیگم، رحیم یار خان)
٭٭قدسیہ! آپ پہلے تو ےہ بات یاد رکھیں کہ صحت مند جلد کے لئے جسم میں چکنائی اور نمی کا توازن بے حد ضروری ہے۔ کچھ غذائی اجزاءمیں جلد کو بہتر بنانے، اسے تروتازہ رکھنے، اس کی لچک کی حفاظت کرنے اور نمی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔اچھی جلد کے لئے خود کو چند پھلوں تک محدود کر دینا ٹھیک نہیں بلکہ کھانے پینے کی عمومی عادات کے حوالے سے مثبت تبدیلی درکار ہوتی ہے۔ صحت بخش خوراک جس میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسی ڈینٹس مناسب مقدار میں ہوں‘ جلد کی اچھی صحت کے لئے ضروری ہے۔ ان سب کے حصول کے لئے سبزیوں، پھلوں، ترکاری اور زیتون کے تیل کا استعمال فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ جلد کے لئے دیگر ضروری غذائی اجزءمیں فِش آئل، غیر سیر شدہ چکنائیاں، اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، زِنک،وٹامن اے اور ڈائیٹری فائبر شامل ہیں جو چہرے کی تازگی لوٹانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
میں آپ کو کچے پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کا مشورہ دوں گی۔ ان میں شامل وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاءاپنی اصل حالت میں جسم تک پہنچتے ہیں لہٰذا ان کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہے۔ جلد کو پُر نم رکھنے کے لئے کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی روزانہ پئیں۔ جلد کی رعنائی کے حوالے سے گندھک (سلفر) بھی اہم کردار ادا کرتا ہے جو ادرک، پیاز اور انڈے میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ پیلے اور مالٹائی رنگت کے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھائیں۔ آپ چاہیں تو تازہ ایلو ویرا کی جیل چہرے پر لگا کر جلد نتائج حاصل کر سکتی ہیں۔
ڈرائی فروٹس وزن بڑھائیں
٭ بعض جگہوں پر ڈرائی فروٹس کے بہت زیادہ فوائد پڑھنے کو ملتے ہیں تو کہیں کہا جاتا ہے کہ ان سے وزن بڑھنے لگتا ہے۔ بحیثیت ماہرغذائیات مجھے بتائیے کہ ان کا استعمال کس حد تک فائدہ مند ہے اور کس سطح پر ان سے احتیاط کرنا ضروری ہوتی ہے۔ ےہ بھی بتائیے گا کہ بلڈ پریشر کے مریض ان کا استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟
(محمد رو¿ف، راولپنڈی)
٭٭گری دار میوے صحت بخش خوراک کا ایک اہم جزو ہیں۔ ان میں پوٹاشیم، میگنیشیم، فائبر اور صحت بخش فیٹس کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ ان کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے، تاہم وہ پروسیسڈ یا نمک لگے میوہ جات کھانے سے گریز کریں۔ ےہ بھی بتاتی چلوں کہ ایک اونس (یعنی2 کھانے چمچ) خشک پھلوں میں 150 سے 200کیلوریز پائی جاتی ہیں لہٰذا ہم انہیں زیادہ کیلوریز والی غذاءکہہ سکتے ہیں۔ ان کا زیادہ استعمال موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے‘تاہم انہیں محدود مقدار میں کھانا صحت پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔
معدے میں جلن ‘ کیا کریں
٭اکثر دعوتوں وغیرہ پر مرغن کھانے کھا لینے سے معدے میں جلن ہونے لگتی ہے جس کے لئے ہمارے ہاں بہت سے ٹوٹکے اپنائے جاتے ہیں۔ میں ےہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا واقعتاً ایسی صورت حال میں گھریلو ٹوٹکے فائدہ دے سکتے ہیں؟ےہ بھی واضح کریں کہ ایسی صورت میںکس قسم کے قدرتی اجزاءکا استعمال کیا جا سکتا ہے؟
(وقاص بھٹی، چکوال)
٭٭ہمارے ہاں اکثراوقات صحت کے چھوٹے موٹے مسائل سے نپٹنے کے لئے قدرتی اجزاءپر مشتمل ٹوٹکوں پر ہی انحصار کیا جاتا ہے۔ان میں سے کچھ تو واقعتاً فائدہ مند ہیں جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو صورت حال کو مزیدخراب کر دیتے ہیں۔ عام لوگوں کو چونکہ قدرتی اشیاءکے خواص کا علم نہیں ہوتا لہٰذامیں قارئین کو ےہ مشورہ دینا چاہوں گی کہ ان ٹوٹکوں کو اپنانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔
آپ اس قسم کی جلن کی صورت میں ایک گلاس پانی میںایک چمچ بیکنگ سوڈا ملاکر پی سکتے ہیں۔ بیکنگ سوڈے کاپی ایچ (pH) لیول چونکہ سات سے زیادہ ہوتا ہے‘ اس لئے وہ معدے کی تیزابیت دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔تاہم اس ٹوٹکے کو لمبے عرصے تک (مثال کے طور ایک ہفتے تک لگاتار) استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس میں نمک کی مقدار قدرے زیادہ ہوتی ہے ۔ واضح رہے کہ اس کے زیادہ استعمال کی صورت میں مضر ضمنی اثرات متلی یا سوجن کی صورت میں ظاہر ہو سکتے ہیں۔ آپ پانی میں پودینے کے پتے ابال کر اور اسے ٹھنڈا کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔پودینہ ہاضمے کو بہتر بناتا اور جلن کو کم کرتا ہے۔ اس ضمن میں ادرک کا استعمال بھی فائدہ مند ہے۔ آپ ادرک کو گڑ کے چھوٹے سے ٹکرے کے ساتھ ملا کر آہستہ آہستہ چوسیںتاکہ اس کا جوس آہستہ آہستہ معدے میں جائے۔ ےہ بھی ایک بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے۔
کتنی کیلوریز‘ کہاں سے لیں
٭میں جاننا چاہتی ہوں کہ دن بھر کے کھانے کے مختلف اوقات میں کیلوریز کی تقسیم کس طرح سے کی جائے۔ مزید برآں ہمیں کیسے علم ہو گا کہ ہمیں روزانہ کتنی کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے؟
(مدیحہ شمیم، لیہ)
٭٭ہمیں 50 سے 60 فی صد کیلوریز کاربو ہائیڈریٹس سے،25 سے 30فی صد چکنائیوں سے اور 15 سے 20فی صد پروٹینز سے لینی چاہئےں۔واضح رہے کہ نومولود اور نوجوانوں (ٹین ایجرز)کوچکنائی کی تھوڑی زیادہ مقدار یعنی 30سے40 فی صد درکار ہوتی ہے ۔
جہاں تک فارمولے کا تعلق ہے تو پہلے ےہ بتاتی چلوں کہ روزانہ کی مطلوبہ کیلوریز کا تعین عمر ، جنس اور جسمانی سرگرمیوں کے مطابق ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق کیلوریز کی ضرورت زیادہ بیٹھنے کا کام کرنے والی خواتین اور بوڑھوں کے لیے 1600، بچوں، نوجوان لڑکیوں، متحرک خواتین اور زیادہ بیٹھنے والے مرد حضرات کے لیے 2,200جبکہ نوجوان لڑکوں، متحرک مردوں اور بہت زیادہ متحرک خواتین کے لیے 2800 ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

جب احتیاط نہیں تو۔۔۔گلے سے گِلہ کیوں

Read Next

آپ کی ترجیح …کوکنگ آئل یا گھی؟

Most Popular