Vinkmag ad

آپ کی ترجیح …کوکنگ آئل یا گھی؟

 ”آپ کیا کہتے ہیں؟ ‘ ‘ کے عنوان سے کالم آپ کا ہے اور آپ کےلئے ہے ۔اس میں ان موضوعات پر بات کی جاتی ہے جن کا تعلق بالواسطہ یا بلاواسط آپ کی صحت سے ہوتا ہے۔ ا س مشق کا مقصد آپ کی توجہ زندگی کے اُن پہلوﺅں کی طرف دلانا ہے جن کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتاہے ۔ادارہ ہر ماہ ایک موضوع کا انتخاب کرتا ہے جس پر آپ اپنی رائے ٹےلی فون، ای میل‘خط یا فیس بک کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ اس ماہ”کھانا پکانے کےلئے آپ کے گھر میں کوکنگ آئل استعمال ہوتا ہے ےا گھی ؟“کے موضوع پر چند خواتین و حضرات کی رائے آپ تک پہنچائی جارہی ہے۔ اگلے شمارے کے لئے آپ’ ’ بزرگوں کی صحت کے مسائل کیا ہیں اور آپ ان سے کیسے نمٹتے ہیں‘؟ “ کے حوالے سے اپنی آراء شفا نیوز کو بھیج سکتے ہیں۔

کھاریاں سے بی ایس کی طالبہ سلطانہ بی بی کہتی ہیں:
”ہم گھر میں کھانا پکانے کے لئے شروع ہی سے کوکنگ آئل استعمال کرتے ہیں‘ اس لئے کہ گھی کے استعمال سے سب گھر والوں کاگلا خراب ہو جاتا ہے اورکھانسی شروع ہو جاتی ہے۔ ویسے بھی یہ نقصان دہ ہوتا ہے۔

روات سے نازیہ نورین کہتی ہیں:
”ہم کھانا بنانے کے لےے گھی اور تیل‘ دونوں استعمال کرتے ہیں۔ہم لوگ سالن بنانے کے لےے تےل استعمال کرتے ہیں‘ اس لئے کہ گھی جم جاتا ہے ۔ پراٹھے ہم گھی کے بناتے ہیں‘ اس لئے کہ تےل کے پراٹھے مزے کے نہیں لگتے۔“

مانسہرہ سے تجمل اقبال اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہےں:
”ہم لوگ پچھلے سات یا آٹھ سال سے کھانا پکانے کےلئے آئل ہی استعمال کر رہے ہیں۔ اس وقت یہ بات سامنے آئی تھی کہ گھی مےں ایسے فےٹس ہوتے ہیں جو خون مےں کولےسٹرول کی مقدار بڑھا دےتے ہیں۔ مضرصحت کولےسٹرول چونکہ دل کی بیمارےوں کا سبب بنتا ہے لہٰذا ہم نے گھی کا استعمال چھوڑ دےا تھا۔ آئل مےں گھی کی نسبت فےٹس کم ہو تے ہیں۔ کبھی کبھار ہم سالن بنانے کے لےے دیسی گھی بھی استعمال کرلیتے ہیں۔“

اسلام آبادسے عائشہ ارشد اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں:
”ہمےںکوکنگ آئل استعمال کرتے ہوئے کافی عرصہ ہو گےا ہے۔ اب تو ٹھےک طرح سے ےاد بھی نہیں ہے کہ گھی کب استعمال کرنا چھوڑا تھا۔گھی سالن مےلںی جم جاےا کرتا تھا جس کی وجہ سے سالن بار بار گرم کرنا پڑتا تھا۔ اس طرح اس کا ذائقہ بھی خراب ہو جاتا تھا۔گھی مختلف بیمارےوں کا باعث بنتا ہے ‘اس لیے بھی اس کا استعمال ترک کر دےا تھا۔
اسد خان کا تعلق پشاورسے ہے۔ ان کا کہنا ہے :
”ہم کھانا بنانے کے لےے تےل استعمال کرتے ہیں کےونکہ تےل گھی کی نسبت بہتر ہوتا ہے۔گھی کے استعمال سے انسان کو بیمارےاں‘ خصوصاً دل کی بیمارےاں ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے جبکہ تےل میں کولےسٹرول کم ہونے کی وجہ سے بےمارےوں کا خدشہ کم ہوتا ہے ۔“

راولپنڈی سے دانش اقبال کا کہنا ہے :
”ہمارے گھر مےں تےل استعمال کےا جاتا ہے ۔تےل‘ گھی کی نسبت صحت بخش بھی ہے اور بیمارےوں کا باعث بھی نہیں بنتا۔گھی مےں کولیسٹرول زےادہ ہوتا ہے جو دل کے مسائل کا باعث بنتا ہے ۔تےل مےںکولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے۔“

زےتون کا تےل سب سے بہتر
کھانا پکانے کےلئے گھی بالکل استعمال نہےں کرنا چاہئے‘ اس لئے کہ اس میں ٹرانس چکنائیاں (trans fats) ہو تی ہیں جو جسم کےلئے نقصان دہ ہیں۔ اس کے مقابلے میں وےجی ٹےبل آئل کا استعمال زےادہ بہتر ہے۔ آئےڈےل صورت ےہ ہے کہ آپ زےتون کا تےل استعمال کرےں‘ تاہم ایک مسئلہ یہ ہے کہ اسے ہمارے ہاں جس طرح پکایا جاتا ہے اس سے اس کی غذائی افادیت کم ہوجاتی ہے ۔ تےل ‘گھی سے بہتر ہے لیکن اس کا استعمال بھی کم کرےں‘ اس لئے کہ زےادتی کسی بھی چےز کی ہو‘ نقصان دہ ہے ۔
(زینب بی بی‘ ماہر غذائیات ‘شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد)

رائے دیں ….انعام لیں
صحت سے متعلق آگہی کے فروغ اور اس سلسلے میں سوچ و بچار کے بعد رائے دےنے کی عادت کو پروان چڑھانے کےلئے شفانیوز نے فےصلہ کیا ہے کہ ہر ماہ بہترےن رائے دےنے والے فرد کو اےک سال کےلئے شفانےوز اعزازی طور پر جاری کیا جائے ۔اگر فرد پہلے سے سالانہ خرےدار ہو تو پھررسالہ ان کے نامزد کردہ شخص کو جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ”بہترےن رائے “کا فےصلہ متعلقہ موضوع پر کسی ماہر کی رائے کی روشنی میں کیا جائے گا۔آپ کی ا ٓراءہر ماہ کی 15تارےخ تک شفانیوز پہنچ جانی چاہئےں۔اس ماہ پشاور سے اسد خان کی رائے کو بہترےن قرار دےا گےا۔ ان کے نام شفانےوزچھ ماہ کےلئے جاری کیا جارہا ہے ۔(ادارہ)

Vinkmag ad

Read Previous

Read Next

کچن گارڈننگ صحن سے دستر خوان تک

Most Popular