Vinkmag ad

حقیقت یہ ہے

حقیقت یہ ہے

نوزائیدہ بچوں کا سر بٹھانے اوراسے گول کرنے کے لئے کچھ جتن کرنا پڑتے ہیں

٭٭نوزائیدہ بچوں کے سر کو متناسب اور گول بنانے کے لئے عام طور پر لوگ سر کے نیچے پلیٹ یا کوئی اورسخت چیز رکھتے ہیں۔ ایسا کرنے کا نہ صرف یہ کہ کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ سر کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے ۔ پیدائش کے وقت بچوں کا سر عام طور پر لمبا ہوتا ہے اور اس کی اس شکل کا سبب رحم مادر میں بچے کی پوزیشن ہوتا ہے۔ بچے پیدائش کے تقریبا چھ ماہ بعد جب بیٹھنا شروع کرتے ہیں توان کے سر کی ہیئت خود بخود ٹھیک ہونے لگتی ہے۔ سر کی ساخت کا تعلق بہت حد تک ماں باپ کے سرکی ساخت سے ہوتا ہے‘ اس لئے اسے کوشش کر کے گو ل کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر یاور نجم‘ ماہر امراض بچگان (پیڈیاٹریشن)
شفا انٹر نیشنل ہسپتال، اسلام آباد

believe,newborn,kids,birth

Vinkmag ad

Read Previous

انگور گر کھٹے نہ ہوں…

Read Next

ذیابیطس کے ساتھ جئیں بہتر زندگی

Leave a Reply

Most Popular