مفید غذا‘موثر دوا‘ کدو

کدو‘بازاروں میں وافر مقدار میں اور ارزاں قیمت پر دستیاب وہ سبزی ہے جو بے شمار خوبیوں سے مالا مال ہے ۔ اس سے نہ صرف غذائی ضروریات پوری ہوتی ہیں بلکہ کئی بیماریوں سے نجات میں بھی مدد ملتی ہے۔شفا انٹر نیشنل ہسپتال کی ماہرغذائیات زینب بی بی کی نظر ثانی شدہ سعدیہ قمر کی معلومات افزاءتحریر

غذائیں قدرت کا انمول تحفہ ہیں جن کے مختلف گروپ ہیں اور ہر گروپ میں مختلف اجزا پائے جاتے ہیں۔ اچھی صحت اور جسمانی نشوونما کے لیے ان سب کا متوازن استعمال بہت ضروری ہے۔دیکھنے میں آیا ہے کہ اکثر گھروں میںبچے سبزیاں پسند نہیں کرتے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ والدین کو خود بھی یہ پسند نہیں ہوتیں اور وہ ،خصوصاً مائیں ان کے بارے میں منفی جملے بولتی رہتی ہیں۔ یوں بچوں میں ان کا شوق پیدا نہیں ہوپاتا۔ ہمیں اپنی غذا میں سبزیوں کو لازماً شامل کرنا چاہئے ۔
سبزیوں میں سے ایک اہم سبزی کدو ہے جسے لوکی اور گھیا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس کا رنگ باہر سے سبز اور اندر سے سفید ہوتا ہے۔ یہ لمبا اور گول دونوں صورتوں میں دستیاب ہے۔اسے س±کھا کر اس کے خول سے ایک ساز بھی بنایا جاتا ہے جسے” تو نبا “ کہتے ہیں۔
کدو رسول اللہ کی پسندیدہ ترین ترکاریوں میں سے ایک تھی۔یہ موسم گرما کا خاص تحفہ ہے جسے بہت سے لوگ پکا کر بڑی رغبت سے کھاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں پائے جانے والے اجزاگرمی کا اثر کم کرنے کے ساتھ ساتھ تھکن کا احساس گھٹا دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے گرمیوں میں اس کا استعمال زیادہ کرنا چاہئے۔
اگر غذائیت کی بات کریں تو اس کا شمار وٹامنزاور توانائی بخشنے والی چند بہترین سبزیوں میں کیا جاتا ہے۔گوشت اورقدرے گرم مصالحہ کی آمیزش سے نہ صرف اس کی تاثیر میں خاطرخواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کے ذائقے میں بھی بہتری لائی جاسکتی ہے۔
کدو کے طبی فوائد
روایتی طب کے ماہرین کے مطابق لوکی مختلف امراض میں مو¿ثر دوا کا کام بھی کرتی ہے۔دالیں سبھی اچھی ہیں لیکن ان میں سے اکثر کا کوئی نہ کوئی منفی اثر ہوتا ہے لیکن مونگ کی دال کو بے ضرر تصور کیا جاتا ہے۔ اسی طرح سبزیوں میں کدو وہ سبزی ہے جس کا کوئی مضر ضمنی اثر نہیں ہے۔ اس کا روزانہ استعمال پیٹ کے مختلف امراض کے خلاف موثر حفاظت فراہم کرتا ہے۔ اس کے دیگر طبی فوائد درج ذیل ہیں:
کولیسٹرول اور بلڈپریشر کنٹرول
کدو جسم میں کولیسٹرول کی درکارسطح برقرار رکھتا ہے۔اس میںموجودفائبرزبلڈپریشر متوازن رکھتے ہیں۔اس طرح دل کی بیماریوں کے سدباب میں بھی یہ معاون ثابت ہوتی ہے۔
مدافعتی نظام توانا
کدو وٹامن سی اور اے سے بھرپور سبزی ہے۔یہ جسم کے مدافعتی نظام کو توانا بنا کر نزلہ زکام اور دیگر وبائی امراض سے بچاتی ہے۔
موڈ بنائے خوشگوار
اس سبزی میں موجودمیگنیشیم سے دماغ کی کیمیائی حالت میں بہتری آ ٓتی ہے۔اس سے تھکن‘ پریشانی اور افسردگی کم ہوتی ہے۔ جن لوگوں میں میگنیشیم کی مقدار میں کمی واقع ہوجائے‘ ان کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اس لئے کدو کھائیے‘ سکون پائیے۔
بچھو کے ڈنگ میں آرام
اگر کسی کو بچھو ڈنگ مار دے اور فوری طور پر ڈاکٹر تک پہنچنے میں دشواری ہو تو آپ کدو کے گودے سے مریض کو فوری طبی امداد دے سکتے ہیں۔ ڈنگ والی جگہ پر کدو کے گودے کا اچھی طرح سے لیپ کر دیں اور ساتھ ہی اسے اس کا پانی پلائیں، زہر کا اثر زائل ہو جائے گا۔
بیج کے فوائد
آپ نے کدو کے فوائد کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا لیکن اس کے بیج بھی انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:
٭ان بیجوں میں امینو ایسڈ پایا جاتا ہے جو رات کو پرسکون نیند میں مدد دیتا ہے ۔
٭ان میں دل کو سکون دینے والا میگنیشیم پایا جاتا ہے۔
٭ان میں ایسی پروٹینز پائی جاتی ہیں جو شوگر لیول کنٹرول میں رکھتی ہیں۔
٭ اس میں اومیگاتھری ایسڈ پایا جاتا ہے جو مثانے کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭ان کے استعمال سے جسم کو آئرن مہیا ہوتا ہے۔
٭یہ جسم میں برے کولیسٹرول کی مقدار کم کرتے ہیں۔
٭کدو کے بیج فائبر حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔
٭ہمارے کئی کھانے تیزابیت پیدا کرتے ہیں ۔ اگر ان کے ساتھ کدو کے بیج کھائے جائیں توتیزابیت کم ہوتی ہے۔
____________________________________________________________________________________________________
کدو کا رائتہ
اجزائ:
کدو        آدھا کلو
دہی        3پاو¿
پیاز(چاپ)        1گڈھی
کالی مرچ(پسی ہوئی)    1چٹکی
دھنیا یا پودینہ(چاپ)    چندپتے
نمک        حسب ذائقہ
زیرہ        1چٹکی
ترکیب
کدو کو کدوکش کرکے ابال لیںاور ٹھنڈا کر کے نچوڑ لیں۔ ایک پیالے میں دہی ڈال کر اس میں نمک ،کالی مرچ ،زیرہ،اور چاپ شدہ پیاز ڈال کر خوب پھینٹیں۔اب اس میں ابلا ہوا کدو شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اوپر سے چاپ دھنیے یا پودینے سے گارنش کریں اورمزے سے کھائیں ۔

Vinkmag ad

Read Previous

9مارچ …گردوں کا عالمی دن گردوں کی بیماری‘ موٹاپے کا کردار

Read Next

کندھے کا درد

Most Popular