Vinkmag ad

رمضان میں آپ کن مشروبا ت کو ترجیح دیتے ہیں؟

 ”آپ کیا کہتے ہیں؟ “ کے عنوان سے کالم آپ کا ہے اور آپ کےلئے ہے۔اس میں ان موضوعات پر بات کی جاتی ہے جن کا تعلق بالواسطہ یا بلاواسطہ آپ کی صحت سے ہوتا ہے۔ ا س مشق کا مقصد آپ کی توجہ زندگی کے اُن پہلوﺅں کی طرف دلانا ہے جن کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتاہے۔ادارہ ہر ماہ ایک موضوع کا انتخاب کرتا ہے جس پر آپ اپنی رائے ٹےلی فون، ای میل‘خط ےا فیس بک کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ اس ماہ”رمضان میں آپ کن مشروبا ت کو اور کےوں تر جےح دےتے ہےں؟“کے موضوع پر چند
 خواتین و حضرات کی رائے آپ تک پہنچائی جارہی ہے۔ اگلے شمارے کے لئے آپ” عید پر سب سے پہلے کیا کھائیں گے یا کھانا پسند کریں گے “ کے حوالے سے اپنی آراءشفانےوز کو بھےج سکتے ہیں۔
راولپنڈی سے عمران فاروق بٹ کہتے ہیں:
” رمضان میں مشروبا ت کے استعما ل میں مےری اولےن ترجےح دیسی مشروبات ‘پھلوں کا رس ےامِلک شےک ہوتے ہےں۔ ےہ ذائقے اورتاثےر میں بہتر ہونے کے علاوہ عام آدمی کی جےب پر کچھ زےادہ بوجھ نہےں ڈالتے ۔ان کے استعما ل سے میں خود کو تروتازہ محسوس کرتا ہوں اور اس سے گرمی کے اثرات بھی کم ہوتے ہےں۔ملک شےک اور پھلوں کے خا لص رس کے استعما ل کی بڑی وجہ ان کا خو ش ذا ئقہ اورتوانائی سے بھر پو ر ہو نا ہے۔
پشاور سے تعلق رکھنے والی خا تون خا نہ صدف منیب کہتی ہیں:
” سحر اور افطار کے اوقات میں شکنجبین کو ترجےح دےتی ہوں۔ اس کی بڑ ی وجہ اس میں موجود قدرتی اجزاءہےں جو صحت پر مثبت اثرات مر تب کرتے ہےں۔ یہ پےا س اورگرمی کو ختم کر تا ہے۔ مےری دوسری ترجےح ملک شےک ہے جو نہ صرف ذائقہ دارہو تا ہے بلکہ جسم کو تونا ئی بھی فراہم کرتا ہے۔
کھاریاں سے تعلق رکھنے والے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر نثار کہتے ہیں:
” مجھے شربت صندل نہا ےت پسند ہے۔ ہسپتال میں ڈیوٹی کر کے جب گھر آتا ہوں تو سب سے پہلے اپنی بےگم سے اس کا پو را جگ بنا نے کی فرمائش کر تا ہوں۔رمضان میں اسے پی کر مےری ساری تھکا وٹ اتر جا تی ہے ۔ میں خود کو تازہ دم محسوس کرنے لگتا ہوں اورنماز تراویح بہت آسانی سے پڑھ سکتا ہوں۔
راولپنڈی مےں”آر اے با زار“ کی رہا ئشی ثنا خا ن نے اپنی را ئے کچھ یوں دی:
” ہمار ے گھر مےںافطاری میں شکنجبین ،املی آلو بخارے کا شربت اور ملک شےک کا استعما ل زےادہ کیا جاتاہے۔ مجھے ذاتی طور پر یہ بہت پسند ہے،اس لئے کہ اس مےں پا نی کے سا تھ سا تھ نمکےات اور دیگر صحت بخش اجزاءبھی مناسب مقدار میں پا ئے جاتے ہےں۔ ےہ نہ صرف خوش ذا ئقہ ہو تا ہے بلکہ پا نی اور نمکےات دونوں کی کمی کو پوراکرتا ہے ۔ ےہ مےرے لئے خصو صی طور پر تقرےباً روزانہ ہی بناےاجاتا ہے۔ سحری میں مجھے دودھ میں دیسی مشروبات ڈا ل کر پےناپسند ہے ‘ اس لئے کہ اس سے اس کا ذا ئقہ اچھا ہوجا تا ہے۔“
اٹک سے تعلق رکھنے والے سعید ملک نے اس حوالے سے با ت کر تے ہو ئے کہا:
” مےں رمضان میں لےمو ں پا نی شوق سے پےتا ہوں۔اس کی پہلی وجہ تو ےہ ہے کہ ےہ جےب پر اضا فی بو جھ نہےں ڈالتا اور دوسری ےہ کہ اس کا ذا ئقہ بہت اچھا ہو تا ہے ۔ اسے پےنے سے جسم کی کھوئی ہو ئی توانا ئی بحا ل ہو جا تی ہے اور ےہ جسم مےں نمکےا ت اور پا نی کی کمی کوپورا کر تا ہے۔
با لاکوٹ کی رہائشی عنبرین خالدنے اپنے خےالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
”مےںپہلے کولا مشروبات کا استعما ل زےادہ کرتی تھی لےکن جب سے صحت پران کے مضراثرات کا پتہ چلا ہے‘ تب سے مےں نے انہےں با لکل ترک کر دےاہے۔آج کل مےںدودھ میں دیسی مشروبات ڈال کر یا فالسے کا شربت زیادہ پیتی ہوں ۔اس کے علاوہ سحری کے وقت میں دودھ کی بنی کچی لسی یا دہی شکر والی لسی لازماً پیتی ہوں کیونکہ اسے پینے سے روزے میں پیاس کا احساس کم ہوتا ہے اور دن بھرتوانائی بحال رہتی ہے۔
راولپنڈی سے عالیہ کہتی ہیں:
”مجھے افطاری میں قدرتی مشروب یعنی پانی سب سے زیادہ پسند ہے۔سادہ پانی کا اپنا ہی مزہ ہے اور سچ یہ ہے کہ پیاس اسی سے بجھتی ہے ۔ا س لئے میں دیسی اور ولایتی ‘ دونوں طرح کے مشروبات سے پرہیز کرتی ہوں۔“
    سادہ سحری‘پرسکون رمضان
سحری کو سادہ رکھیں اورکوشش کریں کہ مرغن یا پروٹین والی غذائیں یعنی گوشت وغیرہ کم کھائیں‘ اس لئے کہ ایسے میں آپ کو دن کے اوقات میں پیاس زیادہ لگے گی۔ اس وقت دہی میں زِیرہ یا الائچی شامل کر کے کھائیں اور لسی پینے کو معمول بنائیں۔ اس کے علاوہ دیگر غذاﺅں میں زیادہ نمک استعمال نہ کریں۔ افطاری سے لے کر سحری تک کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ پانی پئیں تاکہ دن کے وقت جسم میں پانی کی کمی سے بچا جا سکے۔ سحری میں دوسے تین گلاس پانی ضرور پئیں۔ افطاری میں کولا مشروبات یا ڈبے والے مشروبات کے استعمال کی بجائے آپ روایتی مشروبات مثلاً لسّی، شکنجبین، فالسے کا شربت، املی آلو بخارے کا شربت اورملک شیک وغیرہ پئیں۔ تلی ہوئی اشیاءمثلاً پکوڑوں،سموسوں اورچپس وغیرہ سے حتی الامکان پرہیز کریں اور اگر انہیں کھانا ہو تو بہت کم مقدار میں کھائیں۔
( ڈاکٹرظفراقبال ملک ‘میڈیکل سپیشلسٹ ‘فیملی کیئر ہسپتال گوجرخان )

Vinkmag ad

Read Previous

گرمیوں کی چھٹیاں۔۔۔پرلطف اور بامقصدبنائیں

Read Next

بچوں کے ساتھ زیادتی۔۔۔ شعور دیجئے, ساتھ دیجئے

Most Popular