کھٹے میٹھے آلو Sweet & Sour Potatoes

11

تیاری کا وقت:20سے30منٹ
پکانے کا وقت:5سے10منٹ
سرونگ:4
کیلوریز:89

اجزاء:
آلو (ابال کر چھیل لیں) 500گرام
املی پیسٹ 2چائے کے چمچ
لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ
گُڑ 2چائے کے چمچ
پیاز(چاپ) 2 عدد درمیانے سائزکے
تیل 2چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کا لا نمک 1/4چائے کا چمچ
لال مرچ پاﺅڈر 1چائے کا چمچ
ثابت لال مرچ(خشک مرچوںکو درمیان سے لمبائی کے رخ کاٹ لیں)3سے4عدد
زیرہ 1/2کھانے کا چمچ
ہلدی پاﺅڈر 1/4چائے کا چمچ
دھنیاپاﺅڈر 1چائے کا چمچ
پانی 1/2کپ
تازہ ہرادھنیا سجانے کے لئے

ترکیب:
1۔ایک پین میں تیل گرم کریںاوراس میں پیاز ،زیرہ اور ثابت لال مرچ ڈال کر ایک منٹ تک بھونیں۔
2۔لہسن پیسٹ، ہلدی پاﺅڈراور دھنیا پاﺅڈر بھی شامل کر دیں اور ایک منٹ تک مزید پکائیں۔
3۔پھر آلو ڈال کر اچھی طرح ہلائیںاوراس میں1/4کپ پانی ڈال دیںتاکہ آلو گل جائیں۔
4۔اب تما م مصالحے اور املی پیسٹ ڈال کر مزید 1/4کپ پانی شامل کر دیں۔
5۔تھوڑا پکنے کے بعد اس میں گُڑ ڈالیںاور3سے4منٹ تک پکائیں تاکہ مصالے اچھی طرح آلو میں جذب ہو جائےں۔
6۔دھنیے سے سجا کرگرما گرم پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے:
مزیدار کھٹے میٹھے آلو کاربو ہائیڈریٹس،وٹامن سی اور پوٹاشیم سے بھرپور ہیں۔اس میں موجود وٹامنز اور معدنیات جسم کے مدافعاتی نظام کو بہتر بنانے اور اسے فعال رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اس ڈش کا بنیادی جزو آلو ہے ۔ گردے کے مریض اور وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اس سے پرہیز کریں یا معالج کے مشورے سے استعمال کریں۔
زینب بی بی ‘ماہر غذائیات‘ شفا انٹر نیشنل ہسپتال ‘اسلام آباد

Leave a Reply

Leave a Reply

  Subscribe  
Notify of