Vinkmag ad

چاول کباب کوبیدہ

تیاری کا وقت:30منٹ
پکانے کا وقت:30منٹ
سرونگ:4سے5
کیلوریز:650

اجزا
چاول        500گرام
تیل        حسبِ ضرورت
نمک        حسبِ ضرورت
کباب کے لیے
قیمہ         500گرام
پیاز(کدوکش)    2عدد
لہسن(پسا)        1جوا
انڈہ(پھینٹا)        1عدد
ٹماٹر(درمیانے سائز کا)    4عدد
نمک        حسبِ ضرورت
کالی مرچ        حسبِ ذائقہ
ہلدی        حسبِ ضرورت

ترکیب
1۔چاولوں کو ایک کنی کچی رکھ کر ابالیں۔
2۔ایک پین میںتیل گرم کرکے اس میں ابلے ہوئے چاول شامل کر کے آدھ گھنٹے کے لیے دم دے دیں۔
کباب بنانے کے لیے
1۔قیمے میں پیاز، لہسن،نمک،کالی مرچ اورہلدی اچھی طرح مکس کر کے رات بھر فریج میں رکھ دیں۔پھر برابرکر کے سیخوں میں پرودیں۔
2۔اب گرم کوئلوں پر باربی کیو کرتے ہوئے وقتاً فوقتاً پلٹیں۔گولڈن ہونے پر اتار لیں۔اگر باربی کیو کی سہولت میسر نہ ہو تواوون میں بھی گرل کر سکتے ہیں۔
3۔گرما گرم کوبیدہ کباب چاولوں اور ٹماٹر کے ساتھ سرو کریں۔اگر کباب اوون میں گرل کریں تو ان کا جوس چاولوں پر ڈال دیں۔

غذائیت پہچانئے
اس ڈش کا اہم جزو چاول ہیں جوکہ کاربوہائی ڈریٹس اور وٹامنز کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔یہ ہمیں روزمرہ کے امور سرانجام دینے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ ان میں میگنیشیم،پوٹاشیم،پروٹینز اور فائبر بھی پایا جا تا ہے ۔ ڈش کوکسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے۔یہ ڈش تمام عمر کے افراد کے لیے مفیدہے۔اس سے بھرپور لطف اٹھانے کے لیے رائتے اور سلاد کے ساتھ استعمال کریں۔
موتی خان،ماہرِغذائیات،آغا خان ہسپتال،کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

کیلے بھرے سیب

Read Next

تاس کباب

Most Popular