Vinkmag ad

کیلے بھرے سیب

تیاری کا وقت:5منٹ
پکانے کا وقت: 20سے25منٹ
سرونگ:2
کیلوریز:180

اجزائ
سیب        2عدد
کیلے        2 عدد
جائفل        1/4چائے کا چمچ
لیموں کا رس        1/2چائے کا چمچ
سنگترے کا رس    1/2پیالی
چینی         1 چائے کا چمچ
کالی مرچ(پاو¿ڈر)    1/4 چائے کا چمچ
نمک        1/4 چائے کا چمچ

ترکیب:
1۔اوون کو 200cڈگری تک گرم کرلیں۔
2۔کیلے کو کانٹے کی مددسے میش کر لیں اور اس میں لیموں کا رس ¾ چینی اور جائفل ڈال دیں۔
3۔سیب کو درمیان سے کاٹ کر آدھا کر لیں اور بیچ میں سے اس کا کچھ حصہ نکال دیں۔
4۔اس خالی حصہ میں میش کیلوں کا آمیزہ بھریں اور انہیں ایک بیکنگ ڈش میں رکھ لیں۔
5۔ اب سنگترے کے رس میں کالی مرچ اور نمک ملائیں اور اسے بلینڈ کر کے سیب کے اوپر ڈالیں۔
6۔ پہلے سے گرم اوون میں 20سے 22منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
7۔تازہ کریم کے ساتھ پیش کریں۔

غذائیت پہچانیے
یہ سویٹ ڈش وٹامن سی ¾ اے اور پوٹاشیم سے بھرپور ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس دل کی صحت اور خون کی صفائی کے لئے بہت مفید ہیں۔ یہ میٹھا ہر موقعے پر ہر عمر کے افراد کے لئے موزوں ہے۔ البتہ ذیابیطس کے مریض اس سے پرہیز کریں۔
موتی خان ¾ ماہر غذائیات ¾ کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

دال مکھنی

Read Next

چاول کباب کوبیدہ

Most Popular