تاس کباب

تیاری کا وقت:20منٹ
پکانے کا وقت:1گھنٹہ،20منٹ
سرونگ:3سے5
کیلوریز:675
اجزائ
گوشت(چھوٹے ٹکڑے)        500گرام
آلو(چاپ)            400گرام
گاجر(چاپ)        400گرام
پیاز(باریک کاٹ لیں)        4عدد
ٹماٹر پیسٹ            3 سے 4چمچ
تیل            حسبِ ذائقہ
نمک            حسبِ ذائقہ
کالی مرچ            حسبِ ذائقہ
ترکیب
1۔ایک فرائی پین میں تیل گرم کر کے پیاز تلیں۔گولڈن براﺅن ہونے پر گوشت شامل کرکے تب تک فرائی کریں جب تک اس کا رنگ تبدیل نہ ہو جائے۔
2۔اس میں 2سے 3گلاس گرم پانی شامل کریں اور ہلکی آنچ پر45منٹ تک گوشت گلائیں۔اگر ضرورت محسوس ہو توگوشت گلانے کے لیے مزید گرم پانی ڈالا جا سکتا ہے۔
3۔اس میں ٹماٹر پیسٹ،آلو،گاجر،نمک اور کالی مرچ بھی شامل کردیں۔20منٹ تک مزید پکائیں تاکہ سبزی اچھی طرح سے گل جائے۔لذیذ تاس کباب تیار ہیں۔
غذائیت پہچانئے
تاس کباب میں پروٹین،آئرن،کاربوہائیڈریٹس،فیٹس،وٹامن اے،سی،ای،زنک اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں۔یہ اجزاءہموگلوبین کی سطح کو بڑھانے میں مددگار شامل ہوتے ہیں۔اور وٹامن کی موجودگی روزمرہ کی سرگرمیاں سرانجام دینے اور قوتِ مدافعت بڑھانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔اگر کم نمک کا استعمال کیا جائے تو بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض بھی اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
موتی خان،ماہرِغذائیات،آغا خان ہسپتال،کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

چاول کباب کوبیدہ

Read Next

حمل دوست غذائیں

Most Popular