Vinkmag ad

ٹھنڈ سے بچنے کے لیے آپ کیا کرتے ہیں ؟

’’آپ کیا کہتے ہیں؟ ‘ ‘ کے عنوان سے کالم آپ کا ہے اور آپ کیلئے ہے ۔اس میں ان موضوعات پر بات کی جاتی ہے جن کا تعلق بالواسطہ یا بلاواسطہ آپ کی صحت سے ہوتا ہے۔ ا س مشق کا مقصد آپ کی توجہ زندگی کے اُن پہلوؤں کی طرف دلانا ہے جن کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتاہے۔ادارہ ہر ماہ ایک موضوع کا انتخاب کرتا ہے جس پر آپ اپنی رائے ٹیلی فون، ای میل‘خط یا فیس بک کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ اس ماہ ’’ٹھنڈ سے بچمے کے لیے آپ کیا کرتے ہیں؟‘‘کے موضوع پر چند خواتین و حضرات کی رائے آپ تک پہنچائی جارہی ہے۔ اگلے شمارے کے لئے’’خشک جلد کے لیے آپ کیا کرتے ہیں ؟‘‘ کے حوالے سے اپنی آراء شفانیوز کو بھیج سکتے ہیں۔


لال رئیس کا تعلق راولپنڈی سے ہے ۔ وہ کہتے ہیں:
’’میں ٹھنڈے موسم میں گرم کپڑے استعمال کرتا ہوں اور گرم چیزیں کھاتا ہوں ۔‘‘
مبشرہ کا تعلق مری سے ہے ۔وہ کہتی ہیں :
’’ہمارے علاقے کا موسم چونکہ بہت ٹھنڈا ہوتا ہے اس لیے ہم خاص طور پر انگیٹھی کا انتظام کرتے ہیں اور اسی لحاظ سے کھانوں اور میوؤں کا دور چلتا ہے ۔میں ٹھنڈ سے بچنے کے لیے کوٹ اور گرم شال اوڑھتی ہوں۔ ‘‘
اسلام آباد سے شمیم آفتاب کا کہنا ہے :
’’میں اون کی جرسیاں اور گرم کپڑے استعمال کرتی ہوں ۔اس کے علاوہ ہمارے ہاں ہیٹر کا استعمال زیادہ ہوتاہے۔‘‘
شیبا درانی کا تعلق کوٹ ادو سے ہے ۔وہ کہتی ہیں:
’’میں اس موسم میں ادرک ،دار چینی اور شہد استعمال کرتی ہوں۔گرین ٹی اور اس جیسے دیگر گرم مشروبات پیتی ہوں اورخود کو زیادہ سے زیادہ ڈھک کر رکھتی ہوں۔‘‘
صوابی سے ایم انور کہتے ہیں:
’’ٹھنڈ سے بچنے کے لیے گرم کپڑے استعما ل کرتا ہوں ۔میں خود بھی ابلا ہواانڈا ور شہد کھاتا ہوں اور بچوں کو بھی دیتا ہوں اور ان کے پاؤں اور سر ڈھک کر رکھتا ہوں ۔کسی مسئلے کی صورت میں خود علاجی کی بجائے ڈاکٹر کو ضرورچیک کرواتا ہوں ۔‘‘
سید عابد رضا کا تعلق جہلم سے ہے ۔وہ کہتے ہیں:
’’سب سے پہلے تو گرم کپڑے ہیں جو ٹھنڈ سے بچنے کے لیے ضروری ہیں ۔اس کے علاوہ ہم گرم چیزیں استعمال کرتے ہیں جن میں سوپ، مچھلی اور میوہ جات وغیرہ شامل ہیں ۔‘‘
مسرت علی کا تعلق راولپنڈی سے ہے ۔وہ کہتی ہیں:
’’ٹھنڈ سے بچاؤ کے سلسلے میں سب سے پہلے گرم کپڑوں کا استعمال کرتی ہوں۔اس کے علاوہ رات کے وقت بلا وجہ گھر سے باہر نہیں نکلتی اور اگر نکلنا ضروری ہو توٹوپی اور دستانے پہنتی ہوں۔اس موسم میں آئس کریم اور ٹھنڈے مشروبات نہیں پیتی۔دن کے اوقات میں دھوپ میں بیٹھتی ہوں اور گیس ہیٹر کا استعمال کم سے کم کرتی ہوں۔‘‘


گرم کپڑوں اور سوپ کا موسم
ٹھنڈ سے بچنے کے لیے سب سے اچھا طریقہ گرم کپڑوں کا استعمال ہے۔ اس موسم میں سوپ بہت مفید ثابت ہوتے ہیں اوریہ اپنی پسند کے مطابق بنا کر ضرورپینے چاہئیں۔بعض لوگ اس موسم میں چائے اور کافی کا استعمال بڑھا دیتے ہیں جو غلط ہے۔لوگ گیس اورالیکٹرانک ہیٹر بھی زیادہ جلاتے ہیں۔یہ کچھ حد تک تو ٹھیک ہیں لیکن زیادہ استعمال جلد کے خشک ہونے کا باعث بنتا ہے۔ اس لیے ان کے استعمال میں احتیاط بہت ضروری ہے ۔
(ڈاکٹر اویس فضل میڈیکل سپیشلسٹ صدیق میڈیکل کمپلیکس، فیصل آباد)

Vinkmag ad

Read Previous

Preventing Violence

Read Next

جب موت کا خوف پاگل کرنے لگا

Leave a Reply

Most Popular