Vinkmag ad

سرسوں کا ساگ

Sarson ka Saag

تیاری کا وقت:15سے 20منٹ
پکانے کا وقت:15منٹ
سرونگ:4
کیلوریز:290

اجزائ
ساگ 1کلو
ٹماٹر(چاپ ) 2عدد
پیاز(چاپ ) 1عدد
ہری مرچ 6عدد
لال مرچ(ثابت) 6عدد
لہسن(پسا ہوا) 8جوے
نمک حسب ضرورت
مکئی کا آٹا ےا بیسن 3کھانے کے چمچ
مکھن 1/4کپ

ترکیب:
1۔ساگ کو ہری مرچ، لال مرچ اور لہسن کے جوے ڈال کراُبال لیں ۔ ےاد رہے اتنا پانی ڈالیں جس میں ساگ اُبل جائے اور باقی پانی خشک کر لیں ۔
2۔ اب ایک فرائی پین میں تیل گرم کر کے پیازفرائی کرلیں۔فرائی ہونے پر ان میں ٹماٹر، ہری مرچ، لہسن اور نمک ڈال کر بھونیں۔
3۔ اس مصالحے میں ابلا ہوا ساگ شامل کرلیں۔
4۔ اوپر سے بیسن یا مکئی کا آٹا بھی شامل کردیںاور اچھی طرح بھون لیں۔
5۔مزیدار ساگ تیار ہے ۔ گرما گرم مکئی کی روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

 

غذا ئیت پہچانئے:
یہ ڈش وٹامن کے اور سی،زنک،سلینیم،فائبر اور آئرن سے بھرپور ہے۔وہ افراد جنہیں قبص کی شکایت ہوان کے لئے یہ اچھی خوراک ہے۔دل کے مریض اسے معالج کے مشورے سے استعمال کریں۔
زینب بی بی ‘ماہر غذائیات شفا انٹر نیشنل ہسپتال ‘اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

چاکلیٹ کیک

Read Next

ذہنی سکون، جسمانی صحت و تندرستی اور توجہ کا ارتکاز

Most Popular