ذہنی سکون، جسمانی صحت و تندرستی اور توجہ کا ارتکاز

اچھی صحت کے لیے متوازن غذا کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش کی اہمیت بھی روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔ورزشوں کی ایک اہم قسم یوگا ہے جواسے کرنے والوں کے لئے جسمانی صحت، ذہنی سکون اور فٹنس کا باعث بنتی ہے۔ زیرنظر کالم میں یوگی ناہید کی تجویزکردہ ورزشوں کو تصاویر کی مدد سے دکھایا گیا ہے تاکہ قارئین انہیں سہولت سے اور درست انداز میں کر سکیں۔

۱۔ چوکڑی مار کر آرام سے اس طرح بیٹھ جائیں کہ آپ کے پاﺅں آپ کی رانوں پر ہوں۔ اپنی کمر کوبالکل سیدھا رکھتے ہوئے ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھ دیں۔آپ کی ہتھیلیوں کا رخ اوپر کی جانب ہونا چاہئے۔

۲۔ ناک سے گہرا سانس لیتے ہوئے اپنے پیٹ کو پھلائیں اور پیٹ کے پٹھوں کو سکیڑتے ہوئے سانس کو زور سے باہرنکالنے کی کوشش کریں۔

۳۔ یہ عمل 20 کم از کم مرتبہ کریں ۔یاد رہے کہ آپ کا دھیان ناک کے ذریعے سانس باہر نکالنے کی طرف ہو۔ اس کے بعد کچھ دیر کے لئے پُرسکون بیٹھے رہیں۔ یہ ورزش دن میں تین مرتبہ اور زیادہ سے زیادہ 15 منٹ تک کرنی جانی چاہئے۔

نوٹ: ہائی بلڈ پریشر، دل، دمہ یا کسی سنگین بیماری میں مبتلا افراد اس ورزش کو ہرگز نہ کریں۔ حاملہ خواتین کے علاوہ دیگر عورتیں بھی مخصوص ایام کے دوران یہ ورزش کرنے سے پرہیز کریں۔

زور سے سانس باہر نکالنا
زور سے سانس باہر نکالنا پورے جسم میں توازن پیدا کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔ دراصل یہ پیٹ کی چربی کم کرنے سے متعلق ایک ورزش ہے جسے بیٹھ کر کیا جاتا ہے۔ نیز یہ (باقاعدہ علاج کے ساتھ) تھائی رائیڈکے مسائل، امراض معدہ اور ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں بھی معاون ثابت ہو تی ہے۔ مزیدبراں یہ خراٹوں، حلق کی سوجن اور نظامِ تنفس کو بہتر کرتی‘ ذہن کو سکون پہنچاتی اور چہرے کو چمکدار بنانے میں مدد دیتی ہے ۔

Vinkmag ad

Read Previous

سرسوں کا ساگ

Read Next

آنکھ کی کہانی ‘ آنکھ کی زبانی

Most Popular