Vinkmag ad

جوڑوں میں درد…پانی میں ورزشیں

پانی نہ صرف زندگی کا نقطہ آغاز ہے بلکہ اسے برقرار رکھنے کے لئے بھی ضروری ہے ۔جب ہم کسی تالاب میں اترتے ہیں تو ہمیں اپنا وزن کم محسوس ہوتا ہے جس کا سبب یہ ہے کہ پانی ہمارے جسم کا زیادہ تر وزن اٹھا لیتا ہے ۔ پانی کی اس صلاحیت سے شعبہ بحالی صحت (Rehabilitation Centre) میں بھی فائدہ اٹھایا جاتا ہے ۔شفا انٹرنیشنل میں اس کی سہولت دستیاب ہے جس کے بارے میں مفید معلومات فزیوتھیراپسٹ مطلوب احمد فراہم کر رہے ہیں
Water-Exercises-for-Back-Pain-Step1
فیزیوتھیراپی کی ایک قسم ہائیڈروتھیراپی ہے۔’ہائیڈرو‘ کا مطلب ’پانی‘ اور’تھیراپی‘ سے مراد ’علاج‘ ہے۔ یوں میڈیسن کی زبان میں پانی سے علاج کو ہائیڈرو تھیراپی یا واٹرتھیراپی کہا جاتا ہے ۔شعبہ بحالی صحت (Rehabilitation Centre)میں پانی کے اندر مریض کو مختلف ورزشیں کروائی جاتی ہیں۔ پاکستان میں اس کا رواج بہت کم ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس پانی کو صاف اور جراثیم سے پاک رکھنامشکل ہوتاہے ۔
اگر کسی ہسپتال میں یہ شعبہ موجود ہوتو چھوٹے جوڑوں کے درد میں مبتلامریضوں کو اس سے استفادہ ضرور کرنا چاہئے جس کے بعد وہ ان ورزشوں کو گھر پر بھی باآسانی کر سکتے ہیں۔کون سی ورزش کس مریض کے لئے فائدہ مند ہو گی؟ اس کا انحصارمریض کے مسئلے پر ہے ۔
پانی کے اندر ورزش کے مختلف طریقے مندرجہ ذیل ہیں:
٭ پانی میں چلنا
٭ تیرنا
٭ہاتھ اورپاو¿ں وغیرہ کے چھوٹے جوڑوں کی ورزشیں وغیرہ
پانی میں چلنا
یہ ورزش عام طور پرجس پُول میں کی جاتی ہے‘ اس کا درجہ حرارت 28سے34ڈگری سنٹی گریڈ رکھا جاتا ہے ۔ عموماً اس کی گہرائی 16فٹ اورلمبائی 20سے 22فٹ ہوتی ہے۔
اس کے استعمال کی کچھ خاص احتیاطیںہیں۔پہلی یہ کہ اس کے لئے مخصوص لباس کا ہونا ضروری ہے۔ دوسری یہ کہ پول میں داخل ہونے سے پہلے اور بعد میں غسل کرنا لازمی ہے کیونکہ اس پانی میں کلورین شامل ہوتی ہے جو مریض کی جلد پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔ ان اقدامات کے علاوہ پانی کی گہرائی اور دباو¿ بھی ہر ورزش کے لئے مختلف رکھا جاتا ہے۔
یہ ورزش ان مریضوں کو کروائی جاتی ہے جو جوڑوں کے درد یا پٹھوں کی کمزوری کی وجہ سے ٹھوس زمین پر زیادہ نہیںچل سکتے۔ پانی جسم کا زیادہ تر وزن اٹھا لیتا ہے جس کی وجہ سے اس میں چلنا آسان اور فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس طرح جوڑوں پر جسم کا پورا وزن نہیں پڑتالہٰذا وہ اپنی حرکت زیادہ آسانی سے اور بغیر درد کے کرسکتے ہیں ۔ اب تو پانی کے اندر چلنے والی ٹریڈ مل (treadmill) بھی سامنے آچکی ہے لیکن وہ مہنگی ہونے کی وجہ سے ہرجگہ دستیاب نہیں۔
پانی میں چلنے کی مختلف اقسام مندرجہ ذیل ہیں:
٭سیدھا چلنا
٭پیچھے کو چلنا
٭سائیڈواک
٭پانی کے دباو¿ کے خلاف چلنا
یہ طریقے جوڑوں کو فعال اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں کافی مفیدہےں۔انہیں مریض کی کیفیت اورضرورت کے مطابق فیزیوتھراپیسٹ کی نگرانی میں اختیارکیا جاتا ہے ۔
تیراکی
تیراکی پانی کی دوسری ورزشوں کے مقابلے میں نسبتاً مشکل ورزش ہے جس کے مختلف انداز ہو سکتے ہیں ۔یہ آج کل سب سے زیادہ تجویز کی جانے والی ورزش ہے۔اس کا خاص طور پرمشورہ ان افراد کو دیا جاتا ہے جو زیادہ وقت بیٹھ کر کام کرتے ہیں یا کمر میں درد/ اکٹرن کا شکار ہیں۔ کمردرد کے مریض اس ورزش کو اپنے معالج کے مشورے کے بغیر ہرگز نہ کریں۔
چھوٹے جوڑوں کی ورزشیں
بالعموم جسم کے چھوٹے جوڑوں( جن میں ہاتھوں اور پاو¿ں کے جوڑ شامل ہیں)میں درد کی شکایت بڑے جوڑوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے ۔مارکیٹ میں پلاسٹک کے چھوٹے ٹب باآسانی دستیاب ہیں جن کی مدد سے مندرجہ ذیل ورزشیں گھر پر بھی کی جا سکتی ہیں ۔ ان کی مدد سے جوڑوں کا درد رفع ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی ٹکور بھی ہوجائے گی۔
ہاتھ کی ورزش کے لئے:
ہاتھ کی ورزش کے لئے آپ ایک ٹب میں نیم گرم پانی ڈالیں اوراس میں ہاتھوں کو کھولیں اوربند کریں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک غبارے یا ربڑ کے گیند کو ہتھیلی پر رکھیں اور مٹھی کو بند کریں اور کھولیں۔ یہ ورزشیں نہ صرف درد سے نجات دلائیں گی بلکہ جوڑوں اور پٹھوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی حرکت میں بہتری لانے کا سبب بھی بنیں گی۔
پیروں کی ورزش کے لئے :
اسی طرح پیروں کو بھی نیم گرم پانی میں رکھیں اور انہیں گول گھمائیں۔انگلیوں کو کھولنا اور بند کرنا اور پورے پیر کو سکیڑنا اور کھولنا بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
سردیاں قریب آرہی ہیںاوراس موسم میں جوڑوں اور پٹھوں میں دردکے مریضوں کواس کی شکایت زیادہ ہوتی ہے ۔ان افراد کے لئے مندرجہ بالاورزشیں بہت مفید ہیں‘ تاہم دھیان رہے کہ انہیں اپنے مرض کی نوعیت ،جسم کی ضرورت اور معالج کے مشورہ کے مطابق کیا جائے تاکہ مطلوبہ فوائد حاصل کئے جا سکیں ۔

Vinkmag ad

Read Previous

بے اولادی کی ایک بڑی وجہ

Read Next

سیب ایک کرشماتی پھل

Most Popular